ایک طرف ہندوستان کی سینئر ٹیم نے جنوبی افریقہ دورے کا آغاز پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے ساتھ کر دیا ہے، اور دوسری طرف ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے بھی ہندوستانی شیدائیوں کے چہرے پر مسکان بکھیر دی ہے۔ آج شارجہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ انڈر-19 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 103 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان 31 دسمبر کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
Published: undefined
جمعرات کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 243 رن بنائے تھے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 140 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس طرح انڈیا ہندوستانی ٹیم کو 103 رنوں کی شاندار فتح حاصل ہوئی۔
Published: undefined
سلامی بلے باز انگکریش رگھوونشی اور ہرنور سنگھ کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد تین نمبر پر بلے بازی کرنے آئے شیخ رشید نے ناٹ آؤٹ 90 رنوں کی اننگ کھیل کر ٹیم کو مضبوطی عطا کی۔ رشید نے تین چوکے اور چھکے کی مدد سے یہ رن بنائے۔ کپتان یش دھل نے 26، راج باوا نے 23، راجوردھن نے 16 اور اوسٹوال نے 28 رنوں کی بہترین پاری کھیلی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے کپتان رقیب الحسن نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔
Published: undefined
ہندوستان کی طرف سے دیے گئے 244 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ تہذیب الاسلام 13 گیندوں میں صرف 3 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد پرنتک نوروز نبیل بھی صرف 12 رن ہی بنا سکے۔ ایچ ملا تو صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ عارف الاسلام نے بنگلہ دیش کے لیے سب سے زیادہ 42 رن کی پاری کھیلی۔
Published: undefined
ہندوستان کی خطرناک گیندبازی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بنگلہ دیش کے 6 بلے دو ہندسہ تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ ہندوستان کے لیے راجوردھن، روی کمار، راج باوا اور وکی اوسٹوال نے 2-2 وکٹ لیے۔ کوشل تامبے اور نشانت سندھو کو 1-1 وکٹ ملا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined