کرکٹ

چیمپئن بننے کے بعد ہاردک پانڈیا نے سارے دکھ آنسوؤں میں بہا دیئے، کچھ یوں کیا خوشی کا اظہار

ہاردک پانڈیا نے کہا، ’’میرے 6 مہینے بہت مشکل تھے اور بیان نہیں کر سکتا کہ وہ کیسے گزرے۔ رونا چاہا تو بھی نہیں رویا، کیونکہ جو لوگ میرے مشکل دور میں خوش تھے میں ان کے سامنے کمزور نہیں پڑنا چاہتا تھا‘‘

<div class="paragraphs"><p>ہاردک پانڈیا / آئی اے این ایس</p></div>

ہاردک پانڈیا / آئی اے این ایس

 

ہندوستانی ٹیم نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب جیت لیا ہے۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں پانڈیا نے 3 اوور میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پانڈیا نے جنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران آخری اوور پھینکا جو بہت اہم تھا۔ ہاردک پانڈیا ہندوستان کی جیت کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ انہوں نے اپنا درد بیان کیا کہ گزشتہ 6 ماہ ان کے لیے کتنے مشکلات بھرے رہے۔

Published: undefined

دراصل, ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2024 سے ہی ٹرولز کے نشانے پر تھے۔ پانڈیا کو روہت شرما کی جگہ ممبئی انڈینز کا کپتان بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہاردک پانڈیا کو کافی ٹرول کیا گیا۔ آئی پی ایل کا پچھلا سیزن بھی ان کے لیے اچھا نہیں تھا لیکن ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں فتح کے بعد وہ خود کو روک نہیں سکے اور خوب روئے۔

Published: undefined

ہاردک پانڈیا نے میچ کے بعد کہا کہ میرے چھ مہینے بہت خراب تھے۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے یہ مہینے کیسے گزارے۔ رونا چاہا تو بھی نہیں رویا۔ کیونکہ جو لوگ میرے مشکل دور میں خوش تھے میں انہیں دِکھانا نہیں چاہتا تھا۔ میرے 6 مہینے جیسے کیسے گزرے، اوپر والے نے مجھے موقع بھی ایسا دیا کہ مجھے آخری اوور ملا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رن بنائے۔ اس دوران ویراٹ کوہلی نے 76 رنوں کی اہم اننگز کھیلی۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 169 رن ہی بنا سکی۔ کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقہ کی اننگز کا آخری اوور ہاردک پانڈیا کو دیا۔ اس آخری اوور میں انہوں نے 8 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined