ابوظہبی: موجودہ ٹی۔20 ورلڈ کپ 2021 میں اب تک کی کارکردگی سے سب کو چونکاتے ہوئے افغانستان اتوار کو یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف کسی بھی قیمت پر جیتنا چاہے گا۔ اس جیت سے ان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں زندہ رہیں گی۔ یہی صورتحال نیوزی لینڈ کے لیے بھی ہوگی کیونکہ اس میچ میں ہارنے سے نیوزی لینڈ کے لیے سیمی فائنل کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں سہ پہر 3.30 بجے کھیلے جانے والے گروپ ٹو کے اس میچ میں دو ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
Published: undefined
تاہم افغانستان کی ٹیم کو اسٹیڈیم میں موجود ہندوستانی شائقین کی بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔ درحقیقت اب ہندوستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کی جیت پر منحصر ہیں، اس لیے یہ میچ ہندوستان کے ساتھ ساتھ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے لیے بھی بہت اہم ہوگا۔ اگر افغانستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو سب کچھ نیٹ رن ریٹ پر آجائے گا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم اپنا آخری میچ بھی اسی کے مطابق نامیبیا کے خلاف کھیلے گی۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ اور افغانستان کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں نے اب تک اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ افغانستان نے چار میں سے دو میچ جیتے ہیں، نیوزی لینڈ نے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں اور تین میں لگاتار فتح حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار اوپنر مارٹن گپٹل، کپتان کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور گلین فلپس اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان ہمیشہ کی طرح اچھی بولنگ کر رہا ہے لیکن اس بار ان کی بیٹنگ نے بھی زور دکھایا ہے۔ اوپنرز حضرت اللہ ززئی، محمد شہزاد، رحمان اللہ گرباز اور خود کپتان محمد نبی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
لوئر آرڈر بلے باز کریم جنت نے بھی ہندوستان کے خلاف گزشتہ میچ میں 22 گیندوں پر 42 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔ تاہم افغانستان کی باؤلنگ قدرے کمزور دکھائی دے رہی تھی کہ مجیب الرحمان چوٹ کی وجہ سے آخری دو میچوں سے باہر ہو گئے۔ مجیب نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں واپسی کریں گے یا نہیں، یہ غیر یقینی ہے، حالانکہ ٹیم کو کرشماتی اسپنر راشد خان اور کپتان محمد نبی کی خدمات حاصل ہوں گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے لیے ان دونوں گیند بازوں کی اسپن کو کھیلنا مشکل ہوگا۔
Published: undefined
یہ دونوں کے درمیان پہلا ٹی۔ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ ریکارڈ کی بات کریں تو نیوزی لینڈ نے ابوظہبی کے میدان میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ہارا ہے، افغانستان نے یہاں کھیلے گئے 12 میں سے نو میچ جیتے ہیں اور تین میں اسے شکست ہوئی ہے۔ افغانستان کو ابوظہبی میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز