افغانستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے قبل افغانستان نے سیمی فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ اب افغانستان نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ افغانستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف ملا تھا۔ افغان ٹیم نے ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
Published: undefined
افغانستان کی جانب سے اوپنر صدیق اللہ نے سب سے زیادہ 55 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 55 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ جبکہ کریم جنت نے 27 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چھکے لگائے۔ درویش رسولی نے 20 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ جبکہ محمد اسحاق 6 گیندوں پر 16 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ تاہم اس سے قبل افغانستان کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ افغان اوپنر زبید اکبری بغیر کچھ رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے اننگز کو سنبھال لیا۔ سری لنکا کی جانب سے سہان آراسنگھے، دوشن ہیمانتھا اور ایشان ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے دیگر باؤلرز کو کامیابی نہیں ملی۔
Published: undefined
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 133 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے سہان آراسنگھے نے 47 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 64 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے لگائے۔ جبکہ نیمیش ویمکھی نے 19 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ پون رتنائیکے نے 21 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ سری لنکا کا کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر عبور نہ کر سکا۔
Published: undefined
وہیں اگر ہم افغان باؤلرز کی بات کریں تو بلال سمیع سب سے کامیاب باؤلر تھے۔ بلال سمیع نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ اللہ غضنفر نے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined