افغانستان ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے ہار گیا۔ افریقہ نے راشد خان کی کپتانی والی افغانستان کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی اور یکطرفہ طور پر جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ افغانستان کی ٹیم اگرچہ فائنل تک نہ پہنچ سکی لیکن اس نے ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے اور ان کی ایک یادگار مہم آخرکار اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران کئی کھلاڑیوں نے ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Published: undefined
ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں داخل ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔ یہ افغانستان کے لیے کسی بھی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل تھا اور اس نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس ورلڈ کپ میں افغانستان کی مجموعی کارکردگی بہترین رہی اور ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے کمال کر دکھایا۔
Published: undefined
افغانستان نے پانچ میچ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور اپنے گروپ مرحلے کے پہلے تین میچز میں یوگنڈا، نیوزی لینڈ اور پاپوا نیو گنی کے خلاف جیت حاصل کی۔ تاہم گروپ مرحلے میں ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ ہارنا پڑا۔ پھر ٹیم نے سپر 8 مرحلے میں آسٹریلیا جیسی لیجنڈ ٹیم کو شکست دی اور پھر بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ تاہم ٹیم سپر 8 کا پہلا میچ ہندوستان کے خلاف ہار گئی۔
Published: undefined
رحمان اللہ گرباز: افغانستان کے اسٹار اوپنر رحمان اللہ گرباز اس ٹی-20 ورلڈ کپ کے اب تک کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں 35.12 کی اوسط اور 124.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 281 رنز بنائے۔ تاہم افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں گرباز کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔
Published: undefined
ابراہیم زدران: افغانستان کے دوسرے اوپنر ابراہیم زدران نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ زدران اس ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ زدران نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں 28.87 کی اوسط اور 107.44 کے اسٹرائیک ریٹ سے 231 رنز بنائے۔
Published: undefined
فضل الحق فاروقی: افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی نے کمال کی گیندبازی کی۔ انہوں نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں 9.41 کی بہترین اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کیں۔ فاروقی ٹی-20 ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز ہیں۔ جس ورلڈ کپ میں میں بمراہ، مارک ووڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک جیسے گیند باز کھیل رہے ہیں، فاروقی نے 17 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی۔ فاروقی ٹی-ورلڈ کپ کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔
Published: undefined
راشد خان: افغانستان کے کپتان راشد خان نے اپنی اسپن سے کمال کر دیا۔ راشد نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں بولنگ کی اور 12.78 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اس ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جس طرح کی کپتانی کی اس کی بھی تعریفیں ہو رہی ہیں۔ گیند ہی نہیں جب ضرورت پڑی انہوں نے بلے سے بھی حریف ٹیم کے دانت کھٹے کئے اور کئی بہترین شاٹ لگا کر گیند کو باونڈری لائن سے باہر پہنچایا۔ افغانستان ٹیم کے اس تاریخی سفر میں راشد خان کا کردار بہت اہم رہا۔
Published: undefined
نوین الحق: افغان ٹیم کے جسپریت بمراہ کہلانے والے نوین الحق بھی اچھی فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ کے 8 میچوں کی 8 اننگز میں 12.78 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ نوین نے بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں آخری دو وکٹیں لے کر افغانستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔
Published: undefined
بین الاقوامی کرکٹ کی 22 ٹیموں میں سے افغانستان کی ٹیم صرف ہندوستان، نیپال اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے۔ اس ٹیم نے دنیا کی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر دکھایا ہے کہ آنے والے وقت میں اس ٹیم سے مزید کرشمہ کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined