گریٹر نوئیڈا: افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ بارش کے باعث میچ کے پانچویں اور آخری دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو جانے کے بعد ایک بھی گیند ڈالے بغیر منسوخ کر دیا گیا۔ افغانستان کرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ گریٹر نوئیڈا میں ابھی بھی بارش ہو رہی ہے اور مسلسل بارش کی وجہ سے افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن کا کھیل بھی منسوخ کر دینا پڑا۔
Published: undefined
شہر میں گزشتہ ہفتے مسلسل بارش ہوئی تھی اور گراؤنڈ میں ناقص نکاسی آب کے نظام کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی، جس اثر پہلے دو دنوں کے کھیل میں پڑا۔ اس کے بعد گزشتہ 3 دنوں میں بارش نے مداخلت کی اور ایک بھی گیند ڈالے بغیر میچ کو ختم کرنا پڑا۔
یہ واقعہ تاریخ میں صرف آٹھویں بار ہوا ہے کہ ایک ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن کوئی کھیل نہیں ہو سکا اور یہ 1998 کے بعد پہلا موقع ہے۔ اس میچ کی منسوخی نے شائقین کرکٹ کو مایوس کر دیا، کیونکہ دونوں ٹیموں نے اس میچ کو اپنے لیے اہم موقع سمجھا تھا۔
Published: undefined
موجودہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھا لیکن کیویز کو آنے والے مہینوں میں سری لنکا اور ہندوستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل برصغیر کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کرتا۔ دوسری طرف افغانستان، جس نے اس سال کے شروع میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے خلاف دو واحد ٹیسٹ کھیلے ہیں، 2021 کے بعد اپنی پہلی سرخ گیند کی جیت کے لیے کوشاں ہے۔
Published: undefined
افغانستان شارجہ جائے گا جہاں وہ 18 ستمبر سے شروع ہونے والے تین ون ڈے میچوں کے لیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 ستمبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا جائے گی۔ یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا، ’’ٹیسٹ ٹیم گال میں ہونے والی دو ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز سے قبل کل سری لنکا کے لیے روانہ ہوگی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined