افغانستان نے رحمت اللہ گرباز (76) اور ابراہیم زدران (70) کی شاندار اننگز اورفضل الحق فاروقی کے نو رن کے عوض پانچ وکٹ کی جارح گیند بازی کی بدولت افغانستان نے ٹی-20 عالمی کپ کے پانچویں میچ میں یوگانڈا کو ریکارڈ 125 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔
Published: undefined
کل گروپ سی کے میچ میں یوگانڈا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے بیٹنگ کے لیے آنے والے رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 154 رن کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔ 15ویں اوور میں مسابا نے ابراہیم زدران کو بولڈ کر کے یوگانڈا کو پہلی کامیابی دلائی۔ ابراہیم زدران نے 46 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 70 رن کی اننگز کھیلی۔ اگلے ہی اوور میں الپیش رامجنی نے رحمت اللہ گرباز کو پویلین بھیج دیا۔ رحمت اللہ نے 45 گیندوں پر چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 76 رن بنائے۔ نجیب اللہ زدران (2)، گلبدین (4)، عظمت اللہ عمرزئی (5) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی (14) اور راشد خان دو رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 183 رن بنائے۔ یوگانڈا کی جانب سے برائن مسابا اور کوسماس کیوٹا نے دو دو وکٹ حاصل ئے جبکہ الپیش رامجنی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
184 رن کے ہدف کے تعاقب میں یوگانڈا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور وہ افغانستان کے بالنگ اٹیک کے سامنے دم توڑ گئی۔ یوگانڈا کے نو بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ یوگانڈا کو پہلے ہی اوور میں دو جھٹکے لگے۔ فضل الحق فاروقی نے رونق پٹیل (04) اور راجر مکاسا (0) کو لگاتار دو گیندوں پر پویلین بھیجا۔ سائمن سیساجی (04) دوسرے اوور میں آؤٹ ہوئے، 5ویں اوور میں دنیش نکرانی (06)رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اسی اوور میں الپیش رامجنی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ چھٹے وکٹ 13ویں اوور میں ریاست علی (11) کی، اگلی ہی گیند پر کپتان برائن مسابا (0)، آٹھویں وکٹ رابنسن اوبیا (14)، 16ویں اوور میں بلال حسن (08) اور ہنری سینسینڈو (0) کو آؤٹ کرکے یوگانڈا کی اننگز کو 58 رن کے اسکور پر سمیٹ کر افغانستان نے 125 رن سے میچ جیت لیا۔
Published: undefined
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے نو رن کے عوض پانچ وکٹ ، نوین الحق اور کپتان راشد خان نے 2،2 وکٹ لئے اور مجیب الرحمان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined