افغانستان نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ افغانستان نے پہلے جنوبی افریقہ کو 106 رنز پر آل آؤٹ کیا ۔ اس کے بعد یہ میچ 26 اوورز میں جیت لیا۔ ان کے لیے فضل الحق فاروقی اور غضنفر نے تباہ کن بولنگ کی۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 34 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ شارجہ میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے تاریخ رقم کی ہے۔ اس نے پہلی بار جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔
Published: undefined
ایڈن مارکرم کی کپتانی میں افریقی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی۔ اس دوران افغانستان کے گیند بازوں نے تباہی مچا دی اور 33.3 اوورز میں 106 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان مولڈر نے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 84 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکا۔
Published: undefined
فاروقی نے 7 اوورز میں صرف 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ایک میڈن اوور بھی کروایا۔ غضنفر نے 10 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2 میڈن اوور بھی کروائے ۔ راشد خان نے 8.3 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2 میڈن اوورز بھی کئے۔
Published: undefined
افغانستان نے پہلی بار جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فائنلسٹ رہی ہےلیکن شارجہ میں افغانستان کے خلاف ہتھیار ڈال دیے۔ افغانستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا ہدف صرف 26 اوورز میں حاصل کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نے ناقابل شکست 34 رنز بنائے۔ عظمت اللہ نے 25 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined