کولکاتا: بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ابھیشیک ڈالمیا نے گزشتہ روز ہندوستانی تیز گیند باز جھولن گوسوامی کو 200 ون ڈے کھیلنے والی دنیا کی دوسری خاتون کرکٹر بننے پر مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ جھولن کی ہم وطن اور ہندوستانی ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے اب تک سب سے زیادہ 230 ون ڈے کھیلے ہیں۔ جھولن نے ہفتے کو یہاں آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی 2022 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے دوران ایلیٹ کلب میں شامل ہوئیں۔
Published: undefined
ڈالمیا نے اس بارے میں کہا کہ ’آپ کرکٹ میں جھولن کا دبدبہ دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے دو ریکارڈ اپنے نام کیے اور آج وہ 200 ون ڈے میچ کے ساتھ خواتین کرکٹر کے ایلیٹ کلب میں شامل ہو گئی ہیں۔ یہ ورلڈ کپ جھولن کے لیے بہت خاص ہوتا جا رہا ہے‘۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جھولن حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ویمن ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی گیند باز بھی بن گئی تھیں۔ اس میچ میں انہوں نے ویمن ورلڈ کپ میں 40 ویں وکٹ مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گزشتہ میچ میں خواتین کے ون ڈے میں 250 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز