کرکٹ

اے بی ڈیویلیرس نے چُنی ’آل ٹائم بیسٹ آئی پی ایل ٹیم‘، ہندوستانی کھلاڑی کو ملی کپتانی

ڈیویلیرس کی ٹیم میں ویریندر سہواگ، روہت شرما، وراٹ کوہلی، اے بی ڈیویلیرس، بین اسٹوکس، مہندر سنگھ دھونی، رویندر جڈیجہ، راشد خان، بھونیشور کمار، کگیسو رباڈا اور جسپریت بمراہ شامل ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کا انعقاد مشکل میں ہے، اور دوسری طرف آئی پی ایل میں کھیلنے والے کھلاڑی پرانی یادوں کو تازہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان جنوبی افریقہ کے مشہور بلے باز اے بی ڈیویلیرس نے آئی پی ایل کھلاڑیوں پر مبنی اپنی ایک پسندیدہ ٹیم بنائی ہے اور اس کی کپتانی کا ذمہ ہندوستانی کھلاڑی کو دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیویلیرس نے اپنی ٹیم میں جس اسپن گیندباز کو شامل کیا ہے وہ افغانستان کے راشد خان ہیں۔ گویا کہ راشد اس وقت اے بی ڈیویلیرس کے لیے سب سے بہترین آئی پی ایل گیندباز ہیں، یا پھر کہہ سکتے ہیں کہ ٹی-20 گیندباز ہیں۔

Published: undefined

ڈیویلیرس نے ٹیم میں اوپننگ کی ذمہ داری ہندوستان کے دو مایہ ناز بلے بازوں ویریندر سہواگ اور روہت شرما کو سونپی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روہت شرما ہندوستانی ٹیم کے بھی ٹی-20 اوپننگ بلے باز ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی ٹیم میں بھی اوپننگ بلے بازی کرتے ہیں۔ ویریندر سہواگ بھی آئی پی ایل میں دھماکہ خیز اوپننگ بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

Published: undefined

تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے ڈیویلیرس نے وراٹ کوہلی کو منتخب کیا ہے جو کہ ان کے بہت اچھے دوست بھی ہیں اور ان کے ساتھ ہی آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو کے لیے کھیلتے ہیں۔ ڈیویلیرس کا ماننا ہے کہ اس وقت دنیا میں وراٹ کوہلی سے اچھا کوئی بلے باز نہیں اور کسی بھی ٹی-20 ٹیم میں ان کے لیے تیسری پوزیشن پر بلے بازی بنتی ہے۔ ڈیویلیرس نے آئی پی ایل بیسٹ الیون کی ٹیم کے لیے خود کو چوتھے نمبر کی بلے بازی کے لیے منتخب کیا ہے۔

Published: undefined

پانچویں نمبر کے لیے انگلینڈ کے مشہور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا انتخاب ڈیویلیرس نے کیا ہے، جب کہ مہندر سنگھ دھونی چھٹے مقام پر بلے بازی کرنے اتریں گے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں اپنی الگ شناخت بنانے والے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو بھی ڈیویلیرس کی ٹیم میں جگہ ملی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر بلے بازی کے لیے اتریں گے۔ آٹھویں نمبر پر بلے باز کی ذمہ داری راشد خان کی ہوگی جو ایک اسپن گیندباز ہونے کے ساتھ ساتھ تیزی سے بلے بازی کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

Published: undefined

اس کے بعد نویں، دسویں اور گیارہویں نمبر پر بلے بازی کے لیے تیز گیندبازوں کو موقع ملے گا۔ یہ تیز گیندباز ہیں بھونیشور کمار، کگیسو رباڈا اور جسپریت بمراہ۔ اس طرح دیکھا جائے تو ایک پرفیکٹ ٹیم منتخب کرنے کا کام ڈیویلیرس نے کیا ہے اور اس پوری ٹیم کو سنبھالنے کی ذمہ داری مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھوں میں دی گئی ہے۔ گویا کہ مہندر سنگھ دھونی ڈیویلیرس کی نظر میں بہترین کپتان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی بھی ایک اچھے کپتان ہیں لیکن مہندر سنگھ دھونی کی بات بہت مختلف ہے۔

Published: undefined

ڈیویلیرس کی آل ٹائم بیسٹ آئی پی ایل ٹیم اس طرح ہے: ویریندر سہواگ، روہت شرما، وراٹ کوہلی، اے بی ڈیویلیرس، بین اسٹوکس، مہندر سنگھ دھونی، رویندر جڈیجہ، راشد خان، بھونیشور کمار، کگیسو رباڈا اور جسپریت بمراہ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined