نئی دہلی: ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز وسیم جعفر نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز پرتھوی شا کی تعریف کرتے ہئے کہا ہے کہ پرتھوی شا کی بلے بازی میں وریندر سہواگ کی بہت زیادہ جھلک نظر آتی ہے، لیکن اس کے باوجود اس نوجوان بلے باز کو کچھ پہلوؤں پر اصلاحی کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وسیم جعفر نے آکاش چوپڑا کے ساتھ یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام میں کہا کہ بلا شبہ پرتھوی شا ایک خاص کھلاڑی ہیں۔ جس طرح سے وہ اسٹروک کھیلتے ہیں اور اگر ان کا بیٹ چل جاتا ہے تو ان کی بلے بازی میں وریندر سہواگ کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ پرتھوی شا کسی بھی بالنگ اٹیک کو مکمل طور پر منہدم کرسکتا ہے لیکن انہیں اپنے کھیل کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں پرتھوی شا شش و پنج میں پھنسے ہوئے نظر آئے۔ وہ دو بار شارٹ پیچ پر آؤٹ ہوئے اور وہ کیویز کے جال میں پھنس گئے تھے۔
Published: undefined
واضح رہے ہندوستان کے سابق اوپنر وسیم جعفر کھیل کو سمجھنے کے معاملے میں ایک چمپئن کھلاڑی ہیں۔ وہ کم بولتے ہیں لیکن جب وہ بولتے ہیں تو پتہ کی بات کرتے ہیں۔ جعفر نے نوجوان پرتھوی شا کے بارے میں اپنے خیالات دیئے ہیں۔ جعفر نے شا کو ایک عظیم کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرتھوی کی صلاحیت کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے اور وہ ایک فطری کھلاڑی ہے۔ آنے والے برسوں میں ان کے لئے ہندوستان کے سب سے بڑے کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے لیکن اس کے باوجود اس نوجوان بلے باز کو کچھ پہلوؤں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
وسیم جعفر نے مزید کہا کہ ایک بڑا کھلاڑی اور ہندوستان کے لئے ایک کامیاب کھلاڑی بننے کے لئے پرتھوی کو اپنے آپ پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق اوپنر نے کہا کہ میں یہ بھی محسوس کرتا ہوں کہ پرتھوی کو میدان سے باہر زندگی کے بارے میں زیادہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔ پرتھوی بین الاقوامی سطح پر کامیابی کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انہیں میدان سے باہر زیادہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔س
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined