کراچی: بابر اعظم (110) اور محمد رضوان (88) کے درمیان 203 رن کی شراکت کی بدولت پاکستان نے جمعرات کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 20 اووروں میں 200 رن کا ہدف دیا تھا جسے بابر کی ٹیم نے تین گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔
Published: undefined
یہ بابر اور رضوان کی ساتویں سنچری اور پہلی ڈبل سنچری ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ سب سے بڑی شراکت داری بھی ہے۔ اس سے قبل بابر رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی وکٹ کے لیے 197 رن کی شراکت کرکے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ بابر نے ناقدین کو خاموش کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 110 رن بنا ئے، جبکہ رضوان نے 51 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 81 رن بنائے۔
Published: undefined
200 رن کے تعاقب میں بابر اور رضوان نے پاکستان کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا۔ بابر نے اپنا ہاتھ کھولنے میں وقت لیا لیکن رضوان پہلی گیند سے ہی حملہ آور تھے اور پاور پلے میں پاکستان نے 59 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں رضوان کو بھی لائف لائن ملی جب فلپ سالٹ عادل رشید کی گیند پر اسٹمپنگ سے چوک گئے۔ جب پاکستان کو آخری آٹھ اووروں میں 96 رن درکار تھے تو دونوں نے معین علی کے 13ویں اوور میں 21 رن جوڑ کر جارحیت کی سطح کو بڑھا دیا۔
Published: undefined
سیم کرن نے 18ویں اوور میں صرف چار رن بنا کر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے لیوک ووڈ کے 19ویں اوور میں 17 رن جوڑ کر غیر رسمی طور پر میچ ختم کردیا۔ رضوان نے 20ویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا کر سات میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ سیریز کا تیسرا میچ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے میں فلپ سالٹ (26) اور ڈیوڈ ملان (صفر) کی وکٹیں گنوانے کے باوجود 48 رن جوڑے۔ شاہنواز دہانی نے مسلسل دو گیندوں پر ہیلز اور ملان کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کی اننگز کو لگام دینے کی کوشش کی لیکن چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ڈکٹ نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ ڈکٹ نے 22 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 43 رن بنائے۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے اوپنر فلپ سالٹ نے بھی 30 (27) رن جوڑے۔
Published: undefined
ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہیری بروک اور معین علی نے پانچویں وکٹ کے لیے 27 گیندوں پر 59 رن کی شراکت داری کی۔ بروک 19 گیندوں پر 31 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تاہم معین نے اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 23 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 55 رن بنائے۔ انگلینڈ نے 20 اووروں میں آخری پانچ اووروں میں 66 رن جوڑ کر 199 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے دہانی اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined