چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ جاری ہے۔ ہندوستان نے اپنی دوسری اننگ کے اختتام کا اعلان کر دیا اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ خبر تحریر کیے جانے تک بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنا لیے تھے۔
Published: undefined
ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کرنے کے بعد اپنی اننگز کو ڈکلیئر کر دیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 376 رنز بنائے تھے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 149 رنز پر سمٹ گئی تھی، جس سے ہندوستان کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 227 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی۔
Published: undefined
ہندوستان کو دوسری اننگز میں جلد ہی جھٹکا لگا جب کپتان روہت شرما تیسرے اوور میں تسکین احمد کی گیند پر ذاکر حسن کو کیچ دے بیٹھے۔ روہت نے محض 5 رنز بنائے۔ جلد ہی یشسوی جیسوال بھی ناہید رانا کی گیند پر وکٹ کیپر لٹن داس کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
ہندوستان کو تیسرا نقصان وراٹ کوہلی کی صورت میں 67 رنز پر ہوا، جب وہ مہدی حسن مرزا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کوہلی نے 37 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رنز بنائے۔ اس کے بعد شبھمن گل اور رشبھ پنت کی شاندار شراکت نے ہندوستانی اننگز کو مستحکم کیا۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 167 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔
Published: undefined
رشبھ پنت نے 128 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری تھی۔ پنت کے آؤٹ ہونے کے بعد شبھمن گل نے بھی اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 119 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ گل نے اپنی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے لگائے، جبکہ ان کے ساتھ کے ایل راہل 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جبکہ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ آکاش دیپ، رویندر جڈیجہ اور محمد سراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
ہندوستان کی پہلی اننگز میں روی چندرن اشون نے 113 اور رویندر جڈیجہ نے 86 رنز بنائے، جس سے ہندوستان کو ایک مضبوط بنیاد ملی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تسکین احمد نے 3 وکٹیں لیں۔
بنگلہ دیش کے بولر حسن محمود، جو کہ 24 سال کے ہیں، ہندوستان کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بنگلہ دیشی بولر بن گئے ہیں۔ ہندوستان کی پہلی اننگز میں اوپنرز روہت شرما (6)، شبھمن گل (0) اور وراٹ کوہلی (6) جلدی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں پنت اور جڈیجہ کی مزاحمت نے ہندوستان کو مشکل سے نکالا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined