ناگپور: آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے جمعرات کو بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کمنز نے ٹاس کے بعد بتایا کہ نوجوان آف اسپنر بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ وہیں، ہندوستان کی طرف سے سوریہ کمار یادو اور شریکر بھرت ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی شروعات بہتر نہیں رہی اور پہلے محمد سراج اور پھر محمد سمیع نے اسے دو جھٹکے دے دئے۔ سراج نے اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر سلامی بلے باز عثمان خواجہ کو ایل بی ڈبلیو کر کے واپس بھیجا، انہوں نے تین گیندوں میں ایک رن کا تعاون کیا۔ اس کے بعد محمد سمیع نے میچ کے تیسرے اور اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر دوسرے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو ایک رن پر بولڈ کر کے چلتا کر دیا۔ کھانے کے وقفہ تک آسٹریلیا نے 32 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 76 رن بنا لئے تھے۔
Published: undefined
کمنز نے کہا، "ہم بیٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ پچ بیچ میں ایک جیسی نظر آتی ہے۔ 2017 ایک بڑی سیریز تھی۔ اسے شروع کرنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتا۔ ہم نے اچھی تیاری کی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہم واقعی اچھی حالت میں ہیں۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں۔ ٹوڈ مرفی ٹیم میں آئے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ کی جگہ (پیٹر) ہینڈزکومب کو شامل کیاگیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بتایا کہ سوریہ کمار یادو اور شریکر بھرت ہندوستان کے لیے ڈیبیو کریں گے۔
Published: undefined
روہت نے کہا، "ہم نے بھی بلے بازی کی ہوتی۔ وکٹ بہت خشک لگ رہی ہے۔ اسپنرز کومدد ملے گی۔ ہمیں انتظار کرناہوگا اور دیکھنا پڑے گا کہ اس سے کتنی مدد ملتی ہے۔ کل جب ہم نے ٹریننگ شروع کی تو ہم نے تیز گیند بازوں کے لیے کچھ سیم موومنٹ دیکھا۔ ہم نے پچھلے 5-6 دنوں سے اچھی تیاری کی ہے۔ ہم سیریز کی اہمیت جانتے ہیں لیکن ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ ایک وقت میں ایک سیشن جیتنے کے بارے میں ہے۔ یہ ایک طویل سیریز ہے۔ (ٹیم میں ) تین اسپنرز، دو تیز گیند باز، بھرت اور سوریہ کمار یادو اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔"
Published: undefined
انڈیا الیون: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریکر بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، محمد شامی، محمد سراج
آسٹریلیا الیون: ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، میٹ رینشا، پیٹر ہینڈزکومب، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون، ٹوڈ مرفی، اسکاٹ بولینڈ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined