رانچی: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ رانچی میں کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے 21 رنوں سے جیت حاصل کی۔ واشنگٹن سندر نے ہندوستان کے لیے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ ٹیم انڈیا کو جیت سے ہم کنار نہیں کرا سکے۔ طوفانی نصف سنچری بنانے کے علاوہ سندر نے 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ون ڈے سیریز 3-0 سے گنوا دینے والی نیوزی لینڈ ٹیم کی ہندوستان دورے پر یہ پہلی جیت ہے۔
Published: undefined
ٹیم انڈیا تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہے۔ نیوزی لینڈ کے لیے کپتان مچل سینٹنر نے خطرناک بولنگ کی۔ انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 20 اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 155 رن ہی بنا سکی۔
Published: undefined
اوپنر کانوے نے نیوزی لینڈ کی اننگز کو مضبوط آغاز فراہم کرتے ہوئے 35 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ درمیانی اوور میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے لڑکھڑانے کے بعد مچل نے 30 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے اور ہندوستان کو ایک مشکل ہدف دیا۔
Published: undefined
اس ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے تین وکٹیں جلد گنوا دیں۔ نائب کپتان سوریہ کمار یادو (47) اور کپتان ہاردک پانڈیا (21) نے میزبان ٹیم کے لیے 68 رن کی شراکت داری قائم کی لیکن دونوں 12ویں اور 13ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ واشنگٹن سندر (50) نے آخر میں کچھ اچھے شاٹس کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنائی لیکن ساتھ نہ ملنے کی وجہ سے وہ شکست کا مارجن ہی کم کر سکے۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل نے میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوور میں صرف 11 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیکب ڈفی، مائیکل بریسویل، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈھی کو بھی ایک وکٹ کی کامیابی ملی۔ تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے، ہندوستان اب اتوار کے روز لکھنؤ میں مہمان ٹیم کا سامنا کرے گا۔
جے ایس سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ فن ایلن نے اننگز کا آغاز زوردار طریقے سے کیا۔ پانڈیا نے بلے باز کی نبض کو محسوس کرتے ہوئے جلد ہی اسپنر واشنگٹن سندر کو گیندبازی کے لیے منتخب کیا، جس نے اپنے دوسرے اوور میں ایلن اور مارک چیپ مین کو آؤٹ کرکے کیویز کے رن ریٹ کو روک دیا۔
Published: undefined
ایلن نے 23 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے جبکہ چیپ مین صرف صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کانوے اور گلین فلپ (17) نے 12ویں اوور تک ٹیم کا سکور 100 رنز تک پہنچا دیا۔ اس دوران فلپ کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں ڈیپ مڈ وکٹ پر کھڑے سوریہ کمار نے کیچ کرا دیا جس کے بعد گیند بازوں نے کیوی بلے بازوں کو آزادی سے کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
کانوے نے اننگز کے 16ویں اوور کی آخری گیند کو مڈ وکٹ کی طرف دھکیل کر اپنے T20 کیریئر کی نویں نصف سنچری مکمل کی۔ کانوے کی اننگز کا خاتمہ 18ویں اوور میں ہوا جب وہ ارشدیپ سنگھ کی گیند پر لانگ آف پر دیپک ہڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined