ڈھاکہ: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ون ڈے میں ہندوستانی بلے باز کچھ خاص نہ کر سکے اور پوری ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بہترین بلے باز وراٹ کوہلی، روہت شرما اور شیکھر دھون سے دھماکہ دار اننگ کھیلنے کی امید تھی لیکن تینوں کچھ خاص نہیں کر سکے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شریئس ائیر کا بیٹ بھی کام نہ کر سکا اور صرف کے ایل راہل ہی کچھ بہتر کھیل سکے۔
Published: undefined
ٹاس ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا کے لئے کپتان روہت شرما اور شیکھر دھون اوپننگ کے لیے میدان میں اترے اور دونوں ہی سستے میں آؤٹ ہو گئے۔ شیکھر دھون سب سے پہلے چلتے بنے۔ دھون کو اسپنر مہدی حسن نے بولڈ آؤٹ کیا۔ دھون نے 7 رنز بنانے کے لیے 17 گیندیں کھیلیں۔ جب دھون آؤٹ ہوئے تو اس وقت ہندوستان کا اسکور 23 رنز تھا۔
Published: undefined
شیکھر دھون کے آؤٹ ہونے کے بعد شائقین کو روہت و راہل سے اچھی اننگز کھیلنے کی امید تھی لیکن دونوں امیدوں پر کھرے نہیں اترے اور اننگز کے 11ویں اوور میں ثاقب الحسن کا شکار بنے۔ ثاقب نے پہلے روہت شرما کو بولڈ کیا۔ پھر ایک گیند کے بعد وراٹ کوہلی کو بھی لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ روہت شرما نے 27 اور کوہلی نے 9 رنز بنائے۔
Published: undefined
تین وکٹوں کے گرنے کے بعد کے ایل راہل اور شریئس ایئر کے درمیان 43 رنز کی شراکت ہوئی لیکن اس شراکت کو عبادت حسین نے توڑا، شریئس نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ شریئس کے جانے کے بعد واشنگٹن سندر اور کے ایل راہل نے 60 رنز کی شراکت داری کرکے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ثاقب اور عبادت حسین نے لگاتار وکٹیں لے کر ہندوستانی ٹیم کی کمر توڑ دی۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم کی جانب سے کے ایل راہل نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔ راہل نے یہ 73 رنز 70 گیندوں میں بنائے جس میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ثاقب الحسن نے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبادت حسین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز