کرکٹ

بین الاقوامی کرکٹ میں جیت کیلئے وراٹ کوہلی کے دس ہزار سے زیادہ رن

بین الاقوامی کرکٹ میں جیت کیلئے وراٹ کوہلی کے دس ہزار سے زیادہ رن

Getty Images
Getty Images 

وراٹ کوہلی کی موجودگی میں ہندوستان کو179 بین الاقوامی میچوں میں فتح ملی ہے جس میں30 ٹسٹ،117ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور32 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ شامل ہیں۔ انہوں نے کل 306بین الاقوامی میچوں میںہندوستان کی نمائیدگی ہے۔ ہندوستان کے کپتان نے ان179 بین الاقوامی میچوں میں10059رن بنائے ہیں وہ جیت کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں دس ہزار یا اس سے زیادہ رن بنانے والے ہندوستان کے تیسرے اور کل ملاکر 19 ویں بلے باز بنے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں جیت کیلئے سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ آسڑیلیا کے رکی پونٹنگ کے پاس ہے جنہوں نے1995اور2012 کے درمیان377 بین الاقوامی میچوں کی439 اننگوں میں55 سنچریوں اور112 نصف سنچریوں کی مدد سے53.42 کی اوسط کے ساتھ20140 رن بنائے تھے۔ انہوں نے کل 560بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی تھی۔

ہندوستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں جیت کیلئے سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے ۔ ان کی موجودگی میں1990اور 2013 کے درمیان ہندوستان کو جن307بین الاقوامی میچوں میں جیت ملی انکی345 اننگوں میں53 سنچریوں اور83 نصف سنچریوں کی مدد سے58.20 کی اوسط کے ساتھ17113 رن بنائے تھے۔ انہوں نے کل 564بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی تھی۔

راہل ڈراوڈ نے 1996 اور2011 کے درمیان509بین الاقوامی میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی جس میں216بین الاقوامی میچوں میں فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے216بین الاقوامی میچوں234 اننگوں میں23 سنچریوں اور70 نصف سنچریوں کی مدد سے56.85 کی اوسط کے ساتھ10860 رن بنائے تھے۔

وراٹ کوہلی کی موجودگی میں ہندوستان کوجن30 ٹسٹ میچوں میں کامیابی ملی ہے ان کی50اننگوں میں آٹھ سنچریوں اور اتنی ہی نصف سنچریوں کے مدد سے54.93 کی اوسط کے ساتھ2472 رن بنائے ہیں۔جن 117ایک روزہ بین لاقوامی میچوں میں ہندوستان کو انکے ٹیم میں رہتے فتح ملی ہے۔ان 117ایک روزہ بین لاقوامی میچوں کی113 اننگوں میں26 سنچریوں اور27 نصف سنچریوں کی مدد سے75.15 کی اوسط کے ساتھ6313 رن بنائے ہیں۔32 ٹونٹی ٹونٹی بین لاقوامی میچوں میں وراٹ کوہلی کے ٹیم میں رہتے ہندوستان کو کامیابی ملی ہے۔ ان32 ٹونٹی ٹونٹی بین لاقوامی میچوں کی 30اننگوں میں13 نصف سنچریوں کی مدد سے67.05 کی اوسط کے ساتھ1274 رن بنائے ہیں۔

جیت کیلئے وراٹ کوہلی کا بنایا گیا سب سے بڑا اسکور235 ہے جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں2016-17 میں بنایا تھا۔ یہ انکا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined