فکر و خیالات

بیتے دنوں کی بات: تختی، تعلیم کے سفر میں اہم کردار

کمپیوٹر کے دور میں جب چیٹ جی پی ٹی آپ کا کام کرنے کے لئے تیار ہو اور آپ کے ذریعہ بولے ہوئے الفاظ تحریری شکل میں آپ کی کمپیوٹر اسکرین پر سامنے آ جائیں تو بے چاری تختی، قلم، دوات کو کون یاد کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تختی کی علامتی تصویر / بشکریہ&nbsp;timeurdu.tumblr.com</p></div>

تختی کی علامتی تصویر / بشکریہ timeurdu.tumblr.com

 

ایک وقت تھا جب کئی کمپنیوں میں نوکری کے لئے انٹرویو میں صرف تحریر دیکھی جاتی تھی اور فیصلہ کر لیا جاتا تھا کہ امیدوار کو اپنی کمپنی میں رکھنا ہے یا نہیں۔ یعنی خوشخطی کی اپنی اہمیت ہوتی تھی کیونکہ کسی بھی شخص کی شخصیت کا اندازہ لگانے کے لئے اس کی تحریر کو کافی سمجھا جاتا تھا۔ اسی لئے استاذ کی کوشش ہوتی تھی کہ ان کے شاگردوں کی بہترین تحریر ہو، جس کے لئے وہ شاگردوں کو ڈانٹتے بھی تھے اور خوب پٹائی بھی کرتے تھے۔

Published: undefined

ایک اسکول میں تختی استعمال کرتے ہوئے طلبا و طالبات / تصویر بشکریہ فیس بک

استاذ اور گھر والوں کی کوشش ہوتی تھی کہ بچوں کی تحریر اچھی کرنے کے لئے ان سے زیادہ سے زیادہ تختی پر مشق کرائیں۔ آج کے بچوں کے لئے تختی کا استعمال تو بہت دور کی بات ہے انہوں نے تو تختی دیکھی بھی نہیں ہوگی اور نئی نسل نے تو اس کا نام بھی نہیں سنا ہوگا۔ تختی یعنی لکڑی یا تختے کا وہ ٹکڑا جو مستظیل یعنی ریکٹینگیولر شکل کا ہوتا تھا جس کو اوپر سے پکڑنے کے لئے ایک ہتھا یا دستا ہوتا تھا۔ تختی پر ہی اسکول میں بھی کام کیا جاتا تھا اور گھر کے کام یعنی ہوم ورک کے لئے بھی تختی ہی بچوں کی کاپی اور سلیٹ ہوتی تھی۔

Published: undefined

تختی کو اسکول اور گھر کے کام کے استعمال کے لئے اس کو تیار کرنا پڑتا تھا یعنی اس کو دھو کر اس پر ملتانی مٹی پھیر کر اس کو سوکھایا جاتا تھا جس کے بعد اس پر پینسل سے لائنیں کھینچ کر اس پر پینسل سے حروف بنائے جاتے تھے جن پر قلم کے ذریعہ لکھا جاتا تھا۔ قلم یا موجودہ دور کا پین کہئے۔ والدین کی کوشش ہوتی تھی کہ ان کے بچوں کے پاس بہترین قسم کا لکڑی کا قلم ہو اور آگے سے وہ بہترین انداز میں بنا ہو تاکہ ان کے بچے کی تحریر شاندار آئے۔ تختی کو پوتنا یعنی اس کو دھونا اور ملتانی مٹی کو تختی پر لگانے کے بعد سوکھانا ایک اہم کام ہوتا تھا۔ جو بچے جلدی گھر کا کام پورا کرنا چاہتے تھے وہ یہ کام جلدی کرتے تھے اور دھوپ میں کھڑے ہو کر ہوا میں تختی کو لہراکر گانا گنگناتے ہوئے اس کو سوکھاتے تھے۔ کچھ بچوں کی والدہ تختی پوت کر دیوار کے سہارے دھوپ کی طرف کرکے کھڑا کر دیتی تھیں تاکہ وہ جلدی سوکھ جائے۔

Published: undefined

قلم کی اپنی خصوصیت تو ہوتی تھی لیکن اس کے ساتھ ایک دوات یعنی چھوٹی شیشے کی بوتل میں روشنائی ہوتی تھی۔ ہفتہ بھر کی روشنائی کے لئے اس دوات میں پانی میں ایک روشنائی کی ٹکیہ اور ایک کپڑے کی کترن ڈال دی جاتی تھی اور پھر اس میں قلم کو ڈبو کر لکھا جاتا تھا۔ کپڑے کی کترن روشنائی کو گھاڑا کرنے کے لئے دوات میں ڈالی جاتی تھی۔

Published: undefined

کمپیوٹر کے اس دور میں جب چیٹ جی پی ٹی آپ کا کام کرنے کے لئے تیار ہو اور آپ کے ذریعہ بولے ہوئے الفاظ تحریری شکل میں آپ کی کمپیوٹر اسکرین پر سامنے آ جائیں تو بے چاری تختی، قلم اور دوات کو کون یاد کرے گا۔ ایک زمانہ تھا جب تختی کے بغیر تعلیم کا تصور نہیں تھا، اس تختی کا تعلیم اور انسانی شخصیت میں اہم کردار تھا آج وہ بیتے دنوں کی بات ہو گئی ہے۔ بہر حال وہ بھی کیا دن تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined