فکر و خیالات

اسرائیلی فوج حزب اللہ کے جال میں پھنس گئی!

ایران کے حالیہ میزائل حملوں نے واضح کر دیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے خیال میں ’اسٹریٹجک بنیادوں‘ پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب جواب دینے کا وقت ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
Majid Saeedi

ایسے وقت جب اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر بضد ہے اور امریکہ، برطانیہ سمیت انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے تمام اتحادی بالواسطہ طور پر بے گناہوں کے قتل کی حمایت کر رہے ہیں، منگل کی شب اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں کا آسمان روشن ہو گیا، جب ایرانی میزائلوں کا ایک جتھا اسرائیلی دفاع کو توڑنے کی کوشش کرتا نظر آیا جبکہ صہیونی دفاعی نظام نے اپنی جانب آتے میزائلوں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی۔ اپریل میں میزائل داغے جانے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ جب ایران نے براہِ راست اسرائیل پر حملہ کیا۔ اپریل میں پیش آنے والے واقعات کے بعد سے اسرائیل کچھ ماہ سے ایران کو مسلسل اُکسا رہا تھا اور منگل کو تہران نے وہی کیا۔

Published: undefined

جولائی میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد لبنان میں جنگ اور گزشتہ ہفتے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت سے مشرق وسطی کے تمام مزاحمتی گروپوں میں مایوسی قدرتی تھی مگر ایران نے ایسا ہونے نہیں دیا۔ تہران کے زیر قیادت مشرق وسطیٰ میں متحرک مزاحمتی گروپوں میں حزب اللہ کو سب سے زیادہ طاقتور کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور ان کے سربراہ کو شہید کر کے یہ پیغام دیا گیا کہ مزاحمتی تنظیموں کا یہ محور ممکنہ خاتمے کی جانب گامزن ہے لیکن حالیہ میزائل حملوں نے واضح کر دیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے خیال میں ’اسٹریٹجک بنیادوں‘ پر صبر کرنے کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب جواب دینے کا وقت ہے۔

Published: undefined

حالیہ کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ کو علاقائی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ اسرائیل نے تمام ریڈ لائنز عبور کر لی ہیں جبکہ جنگ بندی کے تمام منصوبوں کو بھی خارج از الامکان قرار دے دیا ہے۔ طاقت کے نشے میں چور اور اپنے مغربی سہولت کاروں کی سرپرستی کے بھروسے پر وہ اس کے انتہائی برے رویے کی پردہ پوشی کریں گے، اسرائیل کو لگتا ہے کہ اسے قتل و غارت گری اور لوٹ مار کرنے کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ ایران کی اسٹرائیک کے بعد بیان بازی کے سلسلے میں تیزی آئی ہے اور اسرائیلی رہنماؤں نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ جب کہ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ ایسی کوئی بھی کارروائی بڑی غلطی ہوگی۔

Published: undefined

اسرائیل ہمیشہ سے ہی فلسطین سمیت شام اور لبنان کے علاقوں میں در اندازی اور جارحیت انجام دیتا آیا ہے۔ ایک زمانہ تھا جب اسرائیلی فوجیں بیروت میں دندناتی پھرتی تھیں لیکن یہی حزب اللہ تھی جس نے اسرائیل کو بیروت اور لبنان سے باہر پھینکا اور ذلت و رسوائی سے دو چار کیا۔ باوجود اس کے اسرائیل نے 2006 میں ایک ناکام کوشش کی لیکن 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے اسرائیل کو دھول چٹا کر چاروں شانے چت کر دیا تھا اور اسرائیلی افواج کو واپس بھاگنا پڑا تھا۔

Published: undefined

گذشتہ سال سات اکتوبر سے شروع ہونے والے طوفان الاقصیٰ کے بعد سے جنوبی لبنان کی 120 کلو میٹر طویل سرحد پر حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز کیا کیونکہ قابض ریاست نے غزہ پر بڑے پیمانے پر جنگ مسلط کر دی تھی اور غزہ میں معصوم انسانوں کا قتل عام کیا، یعنی فلسطینیوں کی نسل کشی کی گئی۔ حزب اللہ کا مقصد یہ تھا کہ صہیونی فوج کی طاقت کو تقسیم کر دے اور غزہ پر جاری جارحیت کی شدت کو کم کیا جائے۔ حالیہ دنوں کے واقعات کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے بچھائے ہوئے جال میں بری طرح پھنس چکی ہے۔ اسرائیل کی پوری ایک بریگیڈ جنوبی لبنان کی سرحد پر لگائی جا چکی ہے، لبنان کے علاقوں پر بمباری کی جا رہی ہے اور لبنان سمیت حزب اللہ پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے تاکہ حزب اللہ کو جنوبی لبنان سے شمالی فلسطین میں کارروائیوں سے روک سکے۔

Published: undefined

حزب اللہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں شمالی فلسطین کے لاکھوں صہیونی آباد کار بے گھر ہو چکے ہیں، جن کو دوبارہ واپس لا کر آباد کرنا بھی اسرائیل اور اس کی فوج کے لئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے اور تمام تر کوششوں کے باوجود وہ ایک بھی صہیونی آبادکار کو واپس لانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں میں حزب اللہ اور لبنانی شہریوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں میں تیزی پیجرز دہشت گردی کے بعد حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت اور پھر بیروت اور جنوبی لبنان میں شہری آبادیوں پر بڑے پیمانے پر بمباری ہے لیکن ان سارے واقعات میں اگر دیکھا جائے تو اسرائیلی فوج نہ تو لبنان کے لوگوں کے حوصلے کو پست کر سکی ہے اور نہ ہی حزب اللہ کے خلاف کوئی کامیابی حاصل کر سکی ہے، ماسوائے قتل و غارت گری کے۔

Published: undefined

دوسری جانب حزب اللہ ہے کہ جس نے پیجر حملوں، ابراہیم عقیل اور اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کیا اور اگلے ہی دن مقبوضہ فلسطین کے علاقے حیفا کو اپنے درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں میں حزب اللہ نے رامات ڈیوڈ فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا اور ساتھ ہی حیفا میں موجود ملٹری ٹیکنالوجی کے مرکز اور جنگی ساز و سامان بنانے والی ایک بہت بڑی فیکٹری کو میزائلوں کا نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

Published: undefined

حزب اللہ کی ان کاروائیوں کے بعد پورے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے عہدیداروں پر لرزا طاری ہو گیا، یہاں تک کہ تمام بڑے صہیونی سوشل میڈیا اکاونٹس نے جھوٹی اور من گھڑنت خبریں پھیلانے کی بہت کوشش کی لیکن حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز نے منظر عام پر آ کر اسرائیل کے تمام تر بھرم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا۔ حیفا جلتا رہا، کوئی بچانے والا نہیں تھا۔ اسرائیل کا نام نہاد آئرن ڈوم بری طرح ناکام ہو گیا۔ میزائل روکنے کے لئے فائر کئے گئے میزائل خالی گھروں میں جا گرے کہ جہاں سے پہلے ہی صہیونی آبادکار گھر چھوڑ کر فرار ہو چکے تھے۔

Published: undefined

یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام تر مشکل حالات اور قربانیوں کے باوجود حزب اللہ کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی لچک یا گھبراہٹ دیکھنے کو نہیں ملی ہے بلکہ کمانڈروں کی شہادت سے حزب اللہ کے جوانوں کے حوصلے مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ ان سب باتوں سے اہم بات یہ ہے کہ حزب اللہ نے اپنی صلاحیت دکھا دی ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کے اندر 60 کلو میٹر تک حملہ کر کے دشمن کے فوجی ہوائی اڈوں کو ناکارہ کر سکتی ہے۔ لبنان پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 700 سے زیادہ لوگ شہید ہوئے اور دو ہزار کے قریب زخمی ہوئے لیکن اگلے ہی روز حزب اللہ نے شمالی فلسطینی علاقوں سمیت تل ابیب کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنایا یعنی اب 60 کلو میٹر سے آگے بڑھ کر 120 کلو میٹر کے فاصلے پر صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined