اسلامی ثقافت اور عقائد کے مطابق 12 مہینوں کے قمری کیلنڈر کا ہر مہینہ نئے چاند سے شروع ہوتا ہے۔ ہجری مہینوں میں صفر کا مہینہ اہم ترین مہینوں میں سے ایک ہے۔ کیلنڈر میں یہ دوسرا مہینہ ہے اور اس کا مطلب خالی ہے۔ علماء کے نزدیک زمانہ جاہلیت کے دور میں اس ماہ میں لوگ اپنے گھر خالی کر کے کھانا اکٹھا کرنے نکلتے تھے۔ صفر محرم کے بعد آتا ہے اور اس کا نام مکہ مکرمہ کے خالی ہونے کے بعد رکھا گیا ہے جب حجاج کرام اپنا سفر مکمل کر لیتے ہیں۔ ایک اور کہانی کے مطابق صفر کا نام اس لیے دیا گیا کہ اس وقت کے آس پاس لوگ کسی قبیلے پر حملہ کرتے، ان کا سامان لے جاتے اور انہیں خالی ہاتھ چھوڑ دیتے۔
Published: undefined
• 13 صفر کو حسین ابن علی رضی اللہ عنہ کی سب سے چھوٹی بیٹی سکینہ کی شہادت ہوئی۔
• 27 صفرکو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی۔
• 28 صفرکو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو ئے۔
• 28 صفرکو حسن ابن علی رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی- (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے اور علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے بڑے بیٹے)
پیغمبر اسلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق 27 صفر کی اہمیت
صفر کی ستائیسوی رات قریش کا ایک گروہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے باہر آپ ؐکو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ آپ ؐ مکہ نہ چھوڑ سکیں اور اسلام کی روشنی کو مزید پھیلانے سے باز رہے۔ تاہم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باز نہ آئے۔ آپ ؐنے اپنے چچا زاد بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ وہ اپنے بستر پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سبز چادر اوڑھ کر سو جائیں۔ آپؐ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو تسلی دی کہ وہ نہ مارے جائیں گے اور نہ کوئی نقصان پہنچے گا۔
Published: undefined
اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس گروہ پر مٹھی بھر مٹی ڈالتے ہوئے اپنے گھر سے نکلے۔ آپؐ یہ پڑھتے ہوئے ان کے درمیان سے گزرتے رہے: "اور ہم نے ان کے آگے اور ان کے پیچھے ایک دیوار لگا دی ہے اور ان کو ڈھانپ دیا ہے، پس وہ دیکھتے نہیں ہیں۔" (سورہ یٰسین: 9)
حیرت کی بات یہ ہے کہ گھر کے باہر جمع اس گروہ میں سے کسی نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جاتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اس کے بعد آپؐ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر گئے اور فجر سے پہلے دونوں ایک ساتھ نکل گئے۔ یہ جانتے ہوئے کہ قریش یقینی طور پر ان سے مکہ کے شمال سے مدینہ کا راستہ اختیار کرنے کی توقع کریں گے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا راستہ بدل کر یمن کی طرف یعنی جنوب کی طرف چلنے کا فیصلہ کیا۔ وہاں پہنچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ غار ثور میں تین راتیں چھپے رہے جبکہ قریش کے گروہ انہیں تلاش کرتے رہے۔
Published: undefined
محفوظ ہو نے کے بعددونوں غار سے نکلے اور ربیع الاول میں عبداللہ ابن عریقیت کے ساتھ مدینہ کا سفر شروع کیا۔ حالانکہ اس شخص نے ابھی اسلام قبول نہیں کیا تھا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس پر اعتماد کیا۔اور اس طرح، عبداللہ ابن عریقیت شاذ و نادر استعمال ہونے والے راستوں سے آپؐ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اس شہر کی طرف لے گئے، جو اسلام کا نیا گھر بننا تھا۔
اہل علم کے مطابق ماہ صفر کے بارے میں عربوںمیں غلط تصورات تھےاور اس ماہ میں عمرہ کرنے کو وہ ناگوار سمجھتے تھے۔ تاہم اسلامی اسکالرز کا ماننا ہے کہ صفر کے مہینے میں جو کچھ بھی خوفناک یا غلط ہوا وہ اللہ کی مرضی سے ہوا نہ کہ اس لیے کہ یہ برائی کا مہینہ تھا۔ بہت سے لوگ اس مہینے میں شادی کرنے سے ڈرتے ہیں حالانکہ قرآن مجید میں ایسی بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ علماء کا ماننا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کوئی منحوس مہینہ پیدا نہیں کیا۔ آنے والی آفات یا مصیبتیں انسان کو اللہ کے قریب کر دیتی ہیں۔ یہ لوگوں کو خدا ترس اور اللہ تعالیٰ کا پابند بناتی ہیں۔ اس اثنا میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ چھوت لگنا، بدشگونی لینا، الو کا منحوس ہونا اور صفر کا منحوس ہونا یہ سب لغو خیالات ہیں البتہ جذامی شخص سے ایسے بھاگتا رہ جیسے کہ شیر سے بھاگتا ہے۔ (صحیح بخاری، حدیث 5707)
Published: undefined
عمرہ ایک اہم حج ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جاتی ہے۔ اگرچہ کوئی بھی اسے پورا سال انجام دے سکتا ہے، لیکن صفر کا مہینہ بڑی سہولت فراہم کرتا ہے۔ رمضان کے بعد، عازمین محرم اور صفر کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان مہینوں میں کعبہ اور حرم میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں۔ عمرہ کا سفر مقدس ہے اور اللہ پر توجہ کیے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ یہ مہینہ سکون سے عبادت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ عام غلط فہمیوں اور عقائد کے برعکس، صفر کا مہینہ عمرہ کے لیے سال کے بہترین اوقات میں سے ایک ہے۔ حج کے بعد، صفر میں پروازوں اور ہوٹلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔
امید ہے یہ مضمون آپ کے اسلامی علم میں اضافہ کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اللہ پاک ماہِ صفر میں ہم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ہمیں بے شمار اجر عطا فرمائے۔ آمین
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined