فکر و خیالات

یادِ ماضی: روشنی کا سفر...خرم رضا

اس دور کے بچوں کے لئے لفظ لال ٹین ہی عجوبہ لگے گا لیکن لال ٹین ایک ایسی حقیقت ہے جس نے روشنی کے اس سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
Mushfiqul Alam

اندھیرا ہونے لگا ہے کیا لال ٹین تیار ہو گئی، کیا ان میں تیل پورا ہے؟ یہ شام کے وہ جملے تھے جو ہر روز کانوں کو اسی طرح سنائی دیتے تھے جس طرح صبح سورج دستک دیتا ہے اور اگر سورج دستک نہیں دیتا تو یقیناً موسم بدلا ہوا ہے یعنی اگر شام کو یہ آواز سنائی نہیں دیتی تو مان لیجئے یا تو خاتون خانہ گھر سے باہر کسی تقریب میں گئی ہوئی ہیں یا پھر وہ علیل ہیں۔

لال ٹین یعنی ایسی روشنی کا ذریعہ جس کو ہوا بھی نہ بجھا سکے۔ ہندوستان میں تو کچھ لوگ اس سے صرف اس لئے واقف ہیں کہ یہ ایک سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہے لیکن ایک زمانہ تھا جب یہ امرا اور غربا کے گھروں میں روشنی کا واحد ذریعہ ہوتی تھی۔ اس کے بعد لیمپ، موم بتی، گیس کی  لائٹ، چین کی بنی لائٹوں اور اب موبائل کی لائٹوں نے لے لی ہے۔ لیکن ایک وقت تھا کہ لال ٹین نہ صرف روشنی کا واحد ذریعہ ہوتی تھی بلکہ اس کی تعداد اور اس کو روشن کرنے کے لئے ملازمین سے بھی کسی کی مالی حیثیت کا اندازہ ہوتا تھا۔

Published: undefined

ہیریئٹ ٹبمین ایک افریقی امریکی خاتون تھیں جو غلاموں کے رواج  کے  خاتمہ کے لئے سرگرمی سے کام کرتی تھیں۔ خود غلامی سے فرار ہونے کے بعد انہوں نے تقریباً 70 غلاموں کو بچانے کے لیے تقریباً 13 مشن چلائے تھے۔ 1861 میں یعنی  18ویں صدی کے اواخر سے امریکی خانہ جنگی کے آغاز تک، ہیریئٹ ٹبمین غلاموں کو زیر زمین ریل روڈ کے ذریعے  ان کو ان کی آزادی تک پہنچاتی تھیں اور اس خطرناک سفر کے دوران لال ٹین ان کی ایک ضرورت اور طاقتور علامت کے طور پر کام کرتی تھی۔ 1879 میں تھامس ایڈیسن کے لائٹ بلب ایجاد کرنے کے بعد روشنی کا تصور ہمیشہ کے لیے بدل گیا۔ اب لال ٹینیں تیل کے بجائے بلبوں پر چل سکتی تھیں اور اس کو عام طور پر استعمال میں بہت زیادہ محفوظ سمجھا جاتا تھا۔

Published: undefined

لال ٹین جو ہم نے دیکھی  اور استعمال کی ہے اس  میں ایک موٹے کپڑے کی بتی جو لال ٹین میں نیچے بھرے مٹی کے تیل میں ڈوبی رہتی تھی۔ اسی تیل کی وجہ سے وہ جلتی رہتی تھی۔ ہوا کے ذریعہ یہ جلنا بند نہ کرے اور روشنی بھی دیتی رہے تو اس کے لئے ایک شیشے کا بڑا سا طے شدہ سائز کا فریم ہوتا تھا۔ بتی کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے یہ شیشے کا فریم جو لال ٹین کا حصہ ہوتا تھا واس کو ٹیڑھا کر دیا جاتا تھا۔ تیل ڈالنے کے لئے ایک بڑا سا سراخ ہوتا تھا جس پر گول ڈھکن ہوتا تھا، جس سے اسے کھولا اور بند کیا جاتا تھا۔ لال ٹین کو کمرے یا دالان میں لٹکانے اور پکڑنے کے لئے ایک موٹے لوہے کے تار کو بہت خوبصورتی سے موڑ کر اس میں پھنسا دیا جاتا تھا۔ 

Published: undefined

بہر حال آج شادیوں میں خوبصورتی کے لئے جو لال ٹین سجائی جاتی ہیں وہ ضرورت کے لئے استعمال ہونے والی لال ٹینوں سے بہت جدا ہوتی ہیں جن کا بجلی کے اس چمچماتے دور میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ آج جب بجلی جلانے کے لئے سینسر آ گئے ہیں اس دور کے بچوں  کے لئے لفظ لال ٹین ہی عجوبہ لگے گا لیکن لال ٹین ایک ایسی حقیقت ہے جس نے روشنی کے اس سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined