فکر و خیالات

برا نہ مانو ہولی ہے، جی ہولی ہے

ہولی میں محض ہولی والے ہی رنگ نہیں کھیلتے ہیں بلکہ ہولی پر تو کم از کم شمالی ہندوستان میں قدرت بھی رنگوں میں رنگ جاتی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ٹوئٹر</p></div>

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

 

جی ہاں، آج ہولی ہے۔ الگ ہی رنگ۔ ہلڑ، ہنگامہ اور مستی میں ڈوبا یہ شمالی ہندوستان کا تہوار اپنے ہی رنگ کا تہوار ہے۔ ہولی میں محض ہولی والے ہی رنگ نہیں کھیلتے ہیں بلکہ ہولی پر تو کم از کم شمالی ہندوستان میں قدرت بھی رنگوں میں رنگ جاتی ہے۔ دراصل یہ موسم بہار کی خوشیاں منانے کا تہوار ہے۔ ہولی میں ٹھنڈ ختم، گرم کپڑے، لحاف و رضائی بکس میں۔ ہوا میں شام و صبح مست باد صبا اور چاروں طرف رنگا رنگ پھولوں و پھلوں سے لدے باغ اور گھروں کے گملے۔ صرف پیڑوں پر ہی بہار نہیں ہوتی ہے، اس موسم میں ذرا دیہات کا رخ کیجیے تو جناب کھیت گیہوں کی بالی سے لدے ہوا میں جھولتے نظر آتے ہیں۔ بس یوں سمجھیے سردیوں کی سخت مشقت کے بعد کسان کی محنت کامیاب اور بس ہولی سے فرصت ملی نہیں کہ کھیتوں میں کٹائی کا کام شروع۔ بھلا اس خوشی میں لوگ خوشی سے جھوم کیوں نہ اٹھیں اور اس خوشی کا اظہار رنگوں کی برسات سے کیوں نہ کریں۔

Published: undefined

سچ تو یہ ہے کہ ہولی ہندوستانی کلچر کا ایک ایسا رنگ ہے جو شاعری سے لے کر فلموں تک ہر جگہ نظر آتا ہے۔ محض شاعری یا گانے ہی نہیں، ہندوستانی کلاسیکل گیت، موسیقی ہولی کی راگ راگنیوں میں ڈوبی ہوئی ہے۔ وہ بیگم اختر ہوں یا بسم اللہ خان، کوئی ایسا بڑا فنکار نہیں ہے جس نے ہولی کو اپنی موسیقی میں نہ باندھا ہو۔

’قومی آواز‘ اس رنگوں کے تہوار پر اپنے قارئین کو ہولی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی ادب، فلموں اور کلاسک فنکاروں کے چنندہ نمونے پیش کرتا ہے تاکہ ہولی کے رنگ میں قاری کا مزہ دو بالا ہو جائے۔ پیش خدمت ہے چند ہولی کے گیت۔

سب سے پہلے لطف اٹھائیں اردو کے مشہور عوامی شاعر نظیر اکبر آبادی کا کلام چھایا گنگولی کی آواز میں۔

Published: undefined

ہولی پر بیگم اختر نے اپنی آواز میں کئی کلام پیش کئے ہیں۔ پیش ان کی گائی ہوئی ٹھمری ’ہولی مبارک‘:

Published: undefined

بالی ووڈ کی بات کریں تو امیتابھ بچن کی فلم سلسلہ کا ’رنگ برسے بھیگے چنر والی رنگ برسے‘ ہولی کے سب سے مشہور گانوں میں سے ایک ہے۔ امیبابھ بچن نے اس گانے کو خود اپنی آواز دی تھی اور ان کے والد ہریونش رائے بچن نے اسے تحریر کیا تھا۔

Published: undefined

دھرمندر اور امیتابھ بچن کی مشہور فلم شعلے میں بھی ہولی سے متعلق ایک مشہور و معروف گیت ہے، اور وہ ہے ’ہولی کے دن دل مل جاتے ہیں‘۔ کشور کمار اور لتا منگیشکر کی آواز کا یہ گانا لوگوں کو تمام گلے شکوے بھلا کر تہوار منانے کا درس دیتا ہے۔

Published: undefined

ہولی کے موقع پر پیش ہے استاد بسم اللہ خان کی شہنائی کے جادو سے سرشار ’وہلی ہارمونی‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined