آئی پی ایل اور چین کی کمپنی ویوو کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کے بعد سب سے بڑا سوال یہ اٹھ رہا تھا کہ آخر آئندہ ستمبر سے ہونے والے آئی پی ایل-13 کا ٹائٹل اسپانسر کون ہوگا۔ اب اس سوال کا جواب مل گیا ہے اور ٹائٹل اسپانسر کے لیے جس کمپنی کا نام سامنے آیا ہے وہ ہے 'ڈریم-11'۔ جی ہاں، ڈریم-11 نے 'اَن اکیڈمی' اور 'ٹاٹا' جیسی کئی بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر بننے کا فخر حاصل کر لیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ڈریم الیون نے 222 کروڑ روپے کی بولی لگا کر ٹائٹل اسپانسرشپ کا اختیار حاصل کیا ہے۔ ٹائٹل اسپانسر بننے کی ریس میں شامل اَن اکیڈمی نے 210 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی جب کہ ڈاٹا کی جانب سے 180 کروڑ روپے کی بولی لگائے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس اسپانسرشپ کے لیے 'بائجو' کمپنی نے 125 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی، جب کہ ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ بابا رام دیو کی کمپنی بولی میں شامل ہوگی لیکن اس کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے کہ پتنجلی نے بولی میں حصہ لیا یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز