فکر و خیالات

ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد سیبی کی ساکھ پر گہرے سوالات... سچیتا دلال

ہنڈن برگ کے تازہ انکشافات سیبی چیئرپرسن کی ذاتی ایمانداری پر سوال کھڑے کرتے ہیں، ان پر حقیقت حال واضح کیا جانا چاہیے تھا، لیکن لیپا پوتی کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیبی</p></div>

سیبی

 

فورنسک مالیاتی تحقیق میں مہارت رکھنے والی امریکی فرم ہنڈن برگ ریسرچ نے اڈانی گروپ کے بارے میں انکشاف تقریباً 18 ماہ قبل کیا تھا، لیکن اس کے پہلے ہی اس گروپ کے شیئرس میں آئی حیرت انگیز تیزی کی جانچ پر ہندوستانی مارکیٹ ریگولیٹری ’سیکورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا‘ (سیبی) نے جیسا رخ اختیار کر رکھا تھا، وہ آزاد مبصرین کے لیے الجھانے والا تھا۔ یہ سب سیبی کے ایک دیگر سابق چیف کی مدت کار کی یاد دلاتا ہے۔ وہ محترم اب متعلقہ صنعتی گروپ سے جڑے ہوئے ہیں، لیکن تب یہ مانا جاتا تھا کہ سیبی کی عدم خواہش خاص طور سے سیاسی مجبوریوں کے سبب تھی۔

Published: undefined

موجودہ چیئرپرسن کی مدت کار میں سیبی نے اڈانی گروپ کے شیئرس کی قیمت میں ہوئے غیر معمولی اضافہ کو نظر انداز کرتے ہوئے ہنڈن برگ معاملہ کے بعد کی اپنی جانچ کو خاص طور سے شارٹ سیلنگ سرگرمیوں پر مرکوز رکھا۔ ایک نو وارد سرمایہ کار بھی سمجھ سکتا ہے کہ شارٹ سیلنگ کے مواقع تبھی آتے ہیں جب شیئرس کی قیمتیں کسی کمپنی کے بنیادی اسباب (فنڈامنٹلس) یا مستقبل کے امکانات سے کہیں زیادہ ہو جاتی ہیں۔ 10 اگست کو ہنڈن برگ ریسرچ کے ذریعہ جاری کردہ دھماکہ خیز نئے ’وہسل بلووَر‘ دستاویزات نے اس معاملے کو ایک نیا موڑ دے دیا ہے اور اس نے سیبی کے لیے ساکھ کا بڑا بحران پیدا کر دیا ہے۔ ہنڈن برگ نے حقائق اور دستاویزات کے ساتھ سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ کی ذاتی ایمانداری اور ان کے ’انکشافات‘ پر سوال کھڑے کیے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان کا سرمایہ بازار دنیا کے سرکردہ 5 بازاروں میں سے ایک ہے۔ یہ ہندوستانی معیشت کے لیے وسائل حاصل کرنے والا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اس کے ریگولیٹری نظام کی غیر جانبداری کے تئیں بھروسہ کو بحال کرنا آج سب سے اہم ہے۔ اس کی جگہ جو کچھ بھی ہم دیکھ پا رہے ہیں، وہ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ اس طرح کے حالات میں کیا کچھ نہیں کرنا چاہیے۔ ہنڈن برگ کے سنسنی خیز الزامات جاری کرنے کے بعد 36 گھنٹے تک سیبی کی کارگزار پر نظر رکھنے والی حکومت اور وزارت مالیات نے خاموشی اختیار کر رکھی۔ اس کی جگہ ہم نے الزامات کے گھیرے میں آئے لوگوں کے بیانات کی ایک سیریز دیکھی جو جواب دینے کی جگہ سوال اٹھاتے ہوئے زیادہ نظر آتے ہیں۔

Published: undefined

11 اگست کو دیر رات جاری سیبی کا رد عمل خاص طور پر مایوس کن ہے۔ یہ ان ایشوز کو مخاطب کرنے کا دعویٰ کرتی ہے جس کے لیے ’مناسب رد عمل‘ ضروری تھا۔ حالانکہ جب خود ریگولیٹری اور اس کی چیئرپرسن کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے جائیں تب ’مناسب رد عمل‘ گمنام نہیں ہو سکتا۔ یہ ان لوگوں کی طرف سے آنا چاہیے جو ریگولیٹری کی طرف سے بولنے کے مجاز ہوں اور اقتدار میں ہوں۔ یعنی بورڈ آف ڈائریکٹر یا پھر وزارت مالیات۔ کیا اس معاملے میں بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ ہوئی؟ پریس نوٹ میں جو بیان دیا گیا، اس کی ذمہ داری کس نے لی ہے؟

Published: undefined

اڈانی معاملے میں سیبی نے جو بھی اقدام کیے، اسے دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ بحران کی سنجیدگی کو نہ سمجھنے کی کلاسک مثال ہے۔ اڈانی کے خلاف ایک معاملے کو چھوڑ کر سبھی کی جانچ کر کے انھیں ڈبے میں بند کیا جا چکا ہے۔ سیبی بغیر کسی جانچ کے اپنی چیئرپرسن کا دفاع کر رہا ہے اور کہتا ہے کہ بُچ نے ’ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ کے معاملوں میں خود کو الگ کر لیا تھا‘۔ یہ صاف نہیں کہ اڈانی جانچ کے معاملے میں انھوں نے ایسا کیا یا نہیں۔

Published: undefined

اس درمیان برسراقتدار پارٹی نے ہنڈن برگ کے بھروسہ پر سوال اٹھانے اور سنگین تجزیہ یا تبصرہ کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کو خاموش کرانے یا انھیں بدنام کرنے کے لیے کئی باثر لوگوں کو تعینات کر دیا ہے۔ ویسے، اس پالیسی کے کارگر ثابت ہونے کا امکان نہیں۔ جب تک حکومت آگے آ کر ذمہ داری نہیں لیتی اور غیر جانبدارانہ جانچ کرنے کی خواہش ظاہر نہیں کرتی، تب تک دباؤ بڑھت ہی رہے گا اور یہ ’انویسٹمنٹ ڈسٹینیشن‘ کی شکل میں ہندوستان کی ساکھ کو دھکا پہنچائے گا، اور اس سے سرمایہ کاروں کو بھی نقصان ہوگا۔ سیبی سمیت مختلف فریقین نے تمام طرح کی صفائی دی ہے، اس کے باوجود کئی اہم ایشوز پر آگے جانچ کی ضررت ہے۔

Published: undefined

یہ جانی ہوئی بات ہے کہ بُچ اور ان کے شوہر نے ایک آفشور کمپنی (گلوبل ڈئنامک آپرچیونٹیز فنڈ لمیٹڈ) میں سرمایہ کاری کی تھی جو گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے اسی ’غیر واضح برموڈا/ماریشس فنڈ ڈھانچہ‘ سے جڑی ہوئی تھی اور جو سیبی کی جانچ کے دائرے میں تھی۔ اس معاملے میں بالکل صاف طریےق سے ساری باتیں سمانے رکھے جانے کی ضرورت ہے، خاص کر تب جب ’ریڈمپشن‘ کا عمل بہت عجیب تھا۔

Published: undefined

یاد رکھیں، سیبی نے خود ریگولیٹری اداروں اور ان کے ملازمین کے ذریعہ انکشاف اور تعمیل (ڈسکلوزر اور کمپلائنس) کے لیے اعلیٰ پیمانہ مقرر کر رکھا ہے۔ ایک سربراہ جو بااثر لوگوں سے کہتا ہے کہ ’آپ جب بھی منھ کھولیں تو بھلے ایک ہی نام (شیئرس کا) لیں، آپ ٹیچر بننا چھوڑ کر صلاحکار بن جاتے ہیں‘، اسے خود اسی اصول پر عمل کرنا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک جانچ جو سرخیوں میں چھائی رہی، جسے دنیا بھر میں رپورٹ کیا گیا اور جس میں سپریم کورٹ نے حیرت انگیز طریقے سے کمیٹی کی تقرری کی ہو، اس میں سیبی چیف کی طرف سے ڈسکلوزر اور خود کو الگ کر لینا ضروری اور متوقع تھا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ سیبی کے پاس پہلے سے ہی ایک مثال موجود ہے، جب سی بی بھاوے کو چیئرمین منتخب کیا گیا تھا، تب انھیں نیشنل سیکورٹیز ڈیپازٹری لمیٹڈ (این ایس ڈی ایل) میں سیبی کی جانچ سے الگ رکھا گیا تھا، بھلے اس میں انفرادی سرمایہ کاری شامل نہیں تھی۔ وزارت مالیات کے مشورہ سے اڈانی معاملے کی جانچ کے لیے غالباً تین کُل وقتی اراکین والی ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے تھی جو بورڈ کی نگرانی میں ہو۔ یہ تو نہیں ہی ہوا، بلکہ یہ بھی صاف ہے کہ بُچ نے جانچ کی قیادت کی۔ جانچ کے دوران ان کی گوتم اڈانی کے ساتھ دو میٹنگیں ہوئیں۔ اڈانی گروپ کے معاملے میں شیئر بازار سے منسلک اصولوں کی خلاف ورزی کو روک پانے میں ریگولیٹری ناکامی کی جانچ کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے ذریعہ خاص طور سے تشکیل اسپیشل کمیٹی یا خود سپریم کورٹ کے سامنے بُچ کی جانچ سے خود کو الگ کرنے کی بات کبھی نہیں آئی۔

Published: undefined

اس کے بعد اپریل 2024 میں میڈیا میں یہ بات لیک ہوتی ہے کہ اڈانی کے شیئرس میں سرمایہ کاری کرنے والے 12 آفشور فنڈز کا انکشاف نہیں ’سیٹلمنٹ‘ ہوگا اور جون 2024 میں سیبی مشتبہ حلقہ اختیار کے باوجود ہنڈن برگ کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ بھیجتا ہے۔

Published: undefined

ٹرائڈینٹ ٹرسٹ کمپنی کے ساتھ بُچ کا لین دین عجیب ہے۔ سب سے پہلے دھول بُچ کے اس خط کی بات جس میں ان کے جوائنٹ ’اکاؤنٹس کو صرف ان کے نام پر رجسٹر کرنے‘ کو کہا گیا ہے؛ پھر بھی اکاؤنٹ میں رجسٹرڈ ای میل مادھبی بُچ کا ہی رہتا ہے اور انھیں سرمایہ کاری کی تفصیلات ملتی رہتی ہیں۔

Published: undefined

آفشور یونٹ کا ریڈمپشن:

شاید اس سے پتہ چلتا ہے کہ مادھبی بُچ نے 2018 میں دھول کی ہولڈنگ کے ریڈمپشن کے لیے اپنے ای میل سے گزارش کیوں بھیجی۔ آخر ای میل کیوں نہیں بدلا گیا؟ ہندوستان میں یہ تعمیل ضروریات کے خلاف ہوتی اور اس کے لیے سیبی کو سزا کی کارروائی کا اختیار ہوتا۔ اس سے اکاؤنٹس کے حقیقی مالک کے بارے میں بھی اندیشہ پیدا ہوتا ہے۔ سیبی کے ذمہ دار عہدہ پر بیٹھی مادھبی بُچ تعمیل کے ضوابط (کمپلائنس ریگولیشنز) سے اچھی طرح واقف ہوں گی، یہ تو امید کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اگورا کنسلٹنسی:

مادھبی بُچ اور ان کے شوہر نے اگورا نام کی دو الگ الگ کنسلٹنسی کمپنیوں میں اپنی شراکت داری کی تصدیق کی ہے۔ مادھبی کا کہنا ہے کہ انھوں نے مارچ 2022 میں اگورا پارٹنرس سنگاپور میں اپنی پوری حصہ داری اپنے شوہر کو منتقل کر دی۔ یہ سیبی چیئرپرسن بننے کے دو ہفتہ بعد اور ریگولیٹری کی شکل میں ان کی دوسری مدت کار کے بعد ہوا۔ وہ ہندوستان میں رجسٹرڈ اگورا ایڈوائزری پرائیویٹ لمیٹڈ میں 99 فیصد حصہ داری رکھتی ہیں۔ ایک عوامی بیان میں جوڑے نے کہا کہ 2017 میں سیبی کے ساتھ ان کے جڑنے کے فوراً بعد دونوں ’غیر فعال ہو گئیں‘، لیکن ہنڈن برگ نے دستاویز جاری کیے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ فعال ہے اور کمائی بھی کر رہی ہے۔

Published: undefined

بُچ جوڑے کا یہ کہنا بھی تضاد ظاہر کرتا ہے کہ دھول بُچ نے یونی لیور سے سبکدوش ہونے کے بعد ان کمپنیوں کے ذریعہ سے اپنی خود کی کنسلٹنسی پریکٹس شروع کی۔ اس سے نہ صرف اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اگورا انڈیا غیر فعال نہیں ہے بلکہ یہ بھی صاف نہیں ہوتا ہے کہ ان کی کمپنی جن ہندوستانی صنعت سے جڑے سرکردہ گاہکوں کے ساتھ کاروبار کرتی ہے، وہ سیبی ریگولیٹ یونٹس ہیں یا نہیں۔ یہ جانکاری اس لیے اہم ہے کہ بھلے ہی کنسلٹنسی ان کے شوہر کے ذریعہ کی جا رہی ہو، فرم کی 99 فیصد مالک سیبی چیف ہی ہیں۔

Published: undefined

ایف پی آئی ملکیت کا اظہار:

’360 وَن ویم لمیٹڈ‘ (قبل میں آئی آئی ایف ایل ویلتھ مینجمنٹ) نے مادھبی بُچ اور ان کے شوہر کی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس سے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے ایک اہم سوال اٹھایا: اگر کوئی کمپنی اتنی جلدی یہ ریکارڈ دستیاب کرا سکتی ہے کہ ایف پی آئی (بیرون ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری) کا آخری فطری نفع حاصل کرنے والا شخص کون تھا، تو سیبی کی جانچ دیوار سے ٹکرا کر کیوں رہ گئی جیسا کہ سپریم کورٹ نے تذکرہ کیا ہے؟

Published: undefined

بلیک اسٹون گروپ کے ساتھ دھول بُچ کے مشاورتی عمل پر ہنڈن برگ کے ذریعہ اٹھائے گئے مفادات کے تصادم (کنفلکٹ آف انٹریسٹ) والے سوال پر جائے بغیر بھی یہ الزام ریگولیٹری کے بھروسہ کو بحال کرنے کے لیے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Published: undefined

چھوٹی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سیاسی سرکس میں بدل جاتی ہے اور اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں آتا۔ سابق ریونیو سکریٹری ای اے ایس سرما نے وزیر مالیات کو لکھے اپنے خط میں ایک اچھا مشورہ دیا ہے۔ ان کا مشورہ ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس (جس نے اڈانی کے معاملوں کو بند نہیں کیا ہے) جانچ کمیشن ایکٹ 1952 کے تحت جانچ کمیشن کی قیادت کرنے کے لیے عدلیہ کے ایک سینئر رکن کو نامزد کر سکتے ہیں۔ اس مشورہ کو جلد از جلد قبول کرنا سمجھداری ہوگی۔

Published: undefined

ایک کمرشیل گروپ کا دفاع کرنے سے ہندوستان کے قومی مفاد پورے نہیں ہوتے۔ کئی لاکھ کروڑ کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن اور مارکیٹ میں لگے لاتعداد عام لوگوں کے پیسے کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ سیبی کی ساکھ برقرار رہے اور سبھی اسٹیک ہولڈرس پر لگائے گئے اصولوں اور تعمیل کے پیمانوں پر عمل نظر آئے۔

(سچیتا دلال مشہور بزنس جرنلسٹ اور مصنفہ ہیں، اور moneylife.in کی بانی ہیں جہاں یہ مضمون سب سے پہلے شائع ہوا)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined