آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انہیں وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کرنے کے لئے ایک ہی مدت کار حاصل ہوئی، جسے کئی تاریخی اور دیرپا کارناموں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ پیش ہیں راجیو گاندھی کے دور کی متعدد حصولیابیاں جو ان کی شخصیت، عزم اور قائدانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔
Published: undefined
راجیو گاندھی نے آئی ٹی انقلاب کی بنیاد رکھی، جس نے ہندوستان کو مکمل طور پر بدل دیا۔ انہوں نے ملک کو کمپیوٹر، ٹیلی مواصلات اور سافٹ ویئر کی ترقی کے دور میں داخل کیا۔ انہوں نے سماجی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی مشن شروع کیا، جس سے بہت سے فوائد حاصل ہوئے۔ مثال کے طور پر ہندوستان ویکسین کی تیاری میں عالمی رہنما بن گیا اور ہم پولیو جیسی بیماری سے آزاد ہو گئے۔
Published: undefined
راجیو گاندھی نے پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن کے ساتھ آئینی حیثیت فراہم کرنے کی مہم کی ذاتی طور پر قیادت کی، جس کے بعد یہ ’خود حکمرانی‘ کے موثر اداروں کے طور پر ابھرے۔ ان اداروں کے لیے 1.4 ملین خواتین کا انتخاب ان کے عزم کے لیے اعزاز کے مترادف ہے۔
Published: undefined
راجیو گاندھی نے ہندوستان میں قیام امن کے لئے کافی کام کیا۔ ان کے دور میں آسام، پنجاب، میزورم اور دارجلنگ جیسے ملک کے شورش زدہ علاقوں میں امن بحال کرنے اور انہیں ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لیے متعدد معاہدے کیے گئے۔
راجیو گاندھی کے دور میں 18 سال کے نوجوانوں کو حق رائے دہی حاصل ہوا۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ملک کے ہر ضلع میں نوودیہ ودیالیوں کا نیٹ ورک بنایا گیا اور سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کو قومی یوم نوجوان کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔
Published: undefined
راجیو گاندھی نے گنگا کی صفائی کے لیے 'گنگا ایکشن پلان' اور بنجر زمین پر جنگلات لگانے کے لیے 'نیشنل ویسٹ لینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ' قائم کیا۔ انہوں نے نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک جامع قانون بنایا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دور میں لبرلائزیشن کا عمل شروع کیا گیا۔ کانگریس کے منشور پر اس کی چھاپ تھی، جس نے 1991 کی اقتصادی اصلاحات کی راہ ہموار کی۔
Published: undefined
راجیو گاندھی نے چین اور پاکستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کیے اور اقوام متحدہ کو عالمی اور مکمل جوہری تخفیف اسلحہ کے لیے ایک ایکشن پلان پیش کیا۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات اور رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس ہندوستان کے اس بہادر بیٹے کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنے آپ کو ان نظریات، اصولوں، اقدار اور مسائل کے لیے وقف کرتی ہے جن کی انہوں نے پوری زندگی پیروی اور حمایت کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined