شہر

دہلی کی جامع مسجد میں دراڑیں، اے ایس آئی ٹیم کا دورہ

شاہی اما م کے چھوٹے بھائی طارق بخاری نے بتایا کہ ابھی ایک مختصر معائنہ کیا ہے اور جلد ہی اے ایس آئی افسران کی سینئر ٹیم بھی مسجد کا دورہ کرے گی۔

قومی آواز
قومی آواز تصویر: جامع مسجد میں پڑی دراڑیں

نئی دہلی :دہلی وقف بورڈ اور آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا کی ٹیم نے آج دوپہر جامع مسجد دہلی کی تاریخی شاہی جامع مسجد کا دورہ کیا اور مسجد میں جو دراڑیں آئی ہیں اور جو پلاسٹر وغیرا اکھڑا ہے اس کا معائنہ کیا ۔ شاہی اما م کے چھوٹے بھائی طارق بخاری نے بتایا کہ ابھی ایک مختصر معائنہ کیا ہے اور جلد ہی اے ایس آئی افسران کی سینئر ٹیم بھی مسجد کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اے ایس آئی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ راجندر دیوری اور اسسٹنٹ انجینئر ڈی سی شرما اس ٹیم میں شامل تھے ۔ٹیم نے دورہ کے دوران اس بات پر غور کیا کہ کہیں یہ دراڑیں حال میں زلزلوں کی وجہ سے تو نہیں ہیں ۔

Published: 14 Dec 2017, 11:41 AM IST

واضح رہے تاریخی شاہی جامع مسجد آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اور دہلی وقف بوردڈکی لاپروائی اور عدم توجہی کی وجہ سے بہت خراب حالت میں ہے ۔ مسجدکا اندرونی پلاسٹر اکھڑ رہا ہے اور کئی جگہ پر دراڑیں پڑ رہی ہیں۔ 361سال پرانی اس عالیشان تاریخی مسجد کے مرکزی گنبد جس کے نیچے شاہی امام خطبہ دیتے ہیں اور نماز پڑھاتے ہیں اس کی حالت اتنی خراب ہے کہ اس کے اندر کا پلاسٹر اکھڑ رہا ہے اور برسات میں اندر پانی آرہا ہے۔ مسجد کی چھت کے چاروں طرف بنی منڈیر کا بھی پلاسٹر اکھڑ گیا ہے اور اس کی بھی حالت بہت خراب ہے۔ یہاں یہ بات بتانی ضروری ہے کہ جو گنبد سامنے سے نظر آتا ہے اس کے اندر بھی ایک گنبد ہے اور یہ جو پانی ٹپکتا ہے وہ باہر کی گنبد سے اندر کی گنبد میں ٹپکتا ہے اور اندر کی گنبد سے وہ مسجد کی چھت پر آتا ہے جس کی وجہ سے چھت میں سیلن صاف نظر آتی ہے اور یہ مرکزی گنبد کے نیچے بہت واضح ہے۔ مسجد کے چاروں طرف کی دالان و دیو واروں اور چھت کا بہت برا حال ہے اور ان میں کئی جگہ دراڑیں واضح نظر آ رہی ہیں۔

Published: 14 Dec 2017, 11:41 AM IST

اس تعلق سے مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم اور اے ایس آئی دونوں کو خط لکھ کر اس صورتحال سے آگاہ کیا ہے مگر دونوں ہی جانب سے اس تعلق سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ 5فروری 2014کو اے ایس ٓئی کو تحریری طور پر حالات سے مطلع کیا تھا اور پھر 16اگست2016کوایک خط لکھ کر اس سنگین صورتحال کے بارے میں بتایا تھا لیکن ابھی تک اس تعلق سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

Published: 14 Dec 2017, 11:41 AM IST

اے ایس آئی کے ترجمان ڈی ایم ڈمری کا کہنا ہے کہ اس سنگین صورتحال کے بارے میں اے ایس آئی کو علم نہیں ہے جبکہ فرش اور کچھ مرمت کے کام پائپ لائن میں ہیں اور اس تعلق سے ٹنڈر وغیرہ ہو چکے ہیں۔ واضح رہے جامع مسجد کا رکھ رکھاؤ اے ایس آئی کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کی تمام ذمہ داری دہلی وقف بورڈ کی ہے۔

Published: 14 Dec 2017, 11:41 AM IST

حکومت کی مداخلت کے بعد سن 1956 میں دس سال کے لئے اے ایس آئی سے اس کی مرمت کے لئے کہا گیا تھا لیکن اس کے بعد بھی حکومت کے کہنے پر اے ایس آئی مسجد میں مرمتی کام کرتا رہتا ہے اور سال 2005-06 میں بھی اے ایس آئی نے کافی کام کیا تھا۔ ادھر وقف بورڈ کی مالی حالت ایسی ہے کہ وہ مسجد کی مرمت کا کام نہیں کر سکتا۔

Published: 14 Dec 2017, 11:41 AM IST

مسجد میں آنے والے سیاح اور مقامی لوگ جو مینار پر جاتے ہیں تو اس پرجانے کا ایک ٹکٹ ہے اور ٹکٹ کے فروخت سے جو رقم آتی ہے اس سے مسجد کے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مینار کے ٹکٹ اور پارکنگ سے آنے والی رقم کا 7فیصدحصہ ھدہلی وقف بورڈ کو بھی جاتا ہے۔ مسجد کو حکومت کی فوری توجہ کی ضرورت ہے اگر اس پر جلدی توجہ نہیں دی گئی تو صورتحال سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔

Published: 14 Dec 2017, 11:41 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Dec 2017, 11:41 AM IST