فوڈ ڈیلیوری کمپنی زومیٹو نے فنٹیک کمپنی پے ٹی ایم کا تفریحی ٹکٹ کا کاروبار خرید لیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ سودا 2048 کروڑ روپے میں ہوا ہے۔ پے ٹی ایم کی پیرنٹ کمپنی One 97 Communications نے بدھ کو ایک ایکسچینج فائلنگ میں اس فیصلے کے بارے میں مطلع کیا ۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنی ادائیگی اور مالیاتی خدمات کے کاروبار پر پوری توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
زومیٹو کے ساتھ اس معاہدے کے اعلان کے بعد پے ٹی ایم کے بانی وجے شیکھر شرما نے شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں کہا کہ’’ اب ہم اپنے بنیادی کاروبار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منافع بخش ماڈل بنانے پر توجہ دیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے پے ٹی ایم کے لیے ایک طویل مدتی منصوبہ تیار کیا ہے۔ ہم نے ماضی قریب میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ اب ہم ان جھٹکوں سے سنبھل چکے ہیں اور آگے بڑھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پے ٹی ایم کی پیرنٹ کمپنی نے ایکسچینج فائلنگ میں کہا ہے کہ وہ زومیٹو کو اپنے 100 فیصد حصص فروخت کرے گی۔ یہ ڈیل کیش فری اور ڈیٹ فری ماڈل پر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پے ٹی ایم کی انٹرٹینمنٹ یعنی تفریحی ٹکٹ بزنس ٹیم میں کام کرنے والے 280 ملازمین کو بھی زومیٹو میں منتقل کیا جائے گا۔ تاہم، فلم کے ٹکٹ، کھیلوں اور ایونٹس کے ٹکٹ اگلے 12 مہینوں تک پے ٹی ایم ایپ پر دستیاب رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined