صنعت و حرفت

یس بینک کو ٹیکس کے بعد 367 کروڑ روپے کا سہ ماہی منافع

بینک نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ چوتھی سہ ماہی میں اس کی خالص سود کی آمدنی (این آئی آئی) 1,819 کروڑ روپے ہے، جو ایک سال پہلے کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 84.4 فیصد زیادہ ہے۔

یس بینک، تصویر آئی اے این ایس
یس بینک، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: نجی شعبے کے یس بینک نے گزشتہ روز اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 367.46 کروڑ روپے رہا۔ زیر جائزہ سہ ماہی میں، بینک کی سود کی آمدنی میں اضافہ اور قرضوں پر نقصان کم ہونے کی وجہ سے منافع میں بہتری آئی۔ مالی سال 2021-2020 کی چوتھی سہ ماہی میں بینک کو 3,787.75 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

Published: undefined

بینک نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ چوتھی سہ ماہی میں اس کی خالص سود کی آمدنی (این آئی آئی) 1,819 کروڑ روپے ہے، جو ایک سال پہلے کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 84.4 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2021 کو ختم ہونے والی چوتھی سہ ماہی میں این آئی آئی987 کروڑ روپے تھی۔ ایک سال پہلے کے مقابلے میں زیر جائزہ سہ ماہی میں بینک کی غیر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اثاثوں (این پی اے) میں کیا جانے والا پروویزن 94.7 فیصد کم ہوکر 271 کروڑ روپے ہوگیا۔

Published: undefined

مالی سال 22-2021 (اپریل-مارچ) کی پوری مدت کے لئے بینک کا کل خالص منافع 1,066 کروڑ روپے تھا جب کہ اس سے پچھلے سال میں 3,462 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ بینک نے کہا، "مالی سال 19-2018 کے بعد، اسے مالی سال 22-2021 کے پورے سال میں پہلی بار منافع ملا ہے۔" بینک کی این ای آئی مالی سال 22-2021 میں 12.5 فیصد گر کر 6,498 کروڑ روپے ہو گئی جو پچھلے مالی سال میں 7,429 کروڑ روپے تھی۔

Published: undefined

پورے مالی سال 22-2021 کے لیے این پی اے کے لیے پروویزن 84.2 فیصد کم ہو کر 1,480 کروڑ روپے رہا۔ بینک کے ایک بیان کے مطابق، اپریل-مارچ (22-2021) کے دوران اس کی بیلنس شیٹ میں 16 فیصد اضافہ ہوا اور قرض جمع کرنے کے تناسب میں بہتری ہوئی اور یہ 91.8 فیصد رہا۔ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں قرض اور جمع کا تناسب 95.6 فیصد رہا، جبکہ گزشتہ مالی سال میں قرض جمع کا تناسب 102.4 فیصد تھا۔

Published: undefined

بینک نے 22-2021 میں 70 ہزار کروڑ روپے کے نئے قرضے دیئے اور 11.4 لاکھ نئے کرنٹ اور سیونگ بینک اکاؤنٹس کھولے ہیں۔ پچھلے مالی سال میں کھولے جانے والے نئے اکاؤنٹس کی تعداد 6.6 لاکھ تھی۔ مالی سال کے دوران خالص این پی اے 4.5 فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال 22-2021 میں 5.9 فیصد تھا۔ مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی میں خالص این پی اے کا تناسب 5.3 فیصد رہا۔ رقم کے لحاظ سے خالص این پی اے سال کے آخر میں 5,795 کروڑ روپے رہا، جو کہ پچھلے مالی سال میں 12,035 کروڑ روپے تھا۔ چوتھی سہ ماہی میں 802 کروڑ روپے کے این پی اے کا اعلان کیا گیا۔

Published: undefined

بینک کے مالیاتی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے، پرشانت کمار، ایم ڈی اور سی ای او، یس بینک نے کہا، "یس بینک کی تبدیلی کی جانب سفر کی وجہ سے بینک کی بیلنس شیٹ میں بہتری آئی ہے۔ اس کے تمام شعبوں کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے، قرضوں کا معیار بہتر ہوا ہے اور پچھلے دو برسوں میں سرمایہ کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined