ٹیلی مواصلات بحران کا اثر اب عام صارفین پر بھی پڑنے والا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلات کمپنیوں بھارتی ائیرٹیل اور ووڈافون نے یکم دسمبر سے اپنے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنیوں کے ایڈجسٹیڈ گراس ریونیو (اے جی آر) کے زیر التوا بے حد بھاری بھرکم بقائے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ حالانکہ دونوں کمپنیوں نے ابھی یہ نہیں بتایا ہے کہ عام لوگوں کی جیب پر ان کے فیصلے کا کتنا اثر پڑنے جا رہا ہے۔
Published: 19 Nov 2019, 9:30 AM IST
بھارتی ائیرٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ٹیلی مواصلات سیکٹر میں تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی کے ساتھ زیادہ پونجی کے سرمایہ کی لگاتار ضرورت ہے۔ اس لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ انڈسٹری ڈیجیٹل انڈیا کے نظریہ کی حمایت کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔‘‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’ائیرٹیل کمپنی دسمبر سے قیمتوں میں مناسب اضافہ کرے گی۔‘‘
Published: 19 Nov 2019, 9:30 AM IST
ووڈافون نے ٹیلی مواصلات سیکٹر میں مالی بحران کا تذکرہ کیا ہے اور کہا کہ اسے سبھی پروفٹ ہولڈروں نے قبول کیا ہے اور کابینہ سکریٹری کی صدارت میں سکریٹریوں کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی مناسب راحت پہنچانے پر غور کر رہی ہے۔ ووڈافون-آئیڈیا لمیٹڈ نے کہا ہے کہ وہ ’مناسب طور سے‘ ٹیرف میں اضافہ کرے گی جو یکم دسمبر سے اثرانداز ہوگا۔
Published: 19 Nov 2019, 9:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Nov 2019, 9:30 AM IST
تصویر: پریس ریلیز