مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی کسادبازاری جیسی صورت حال نہیں ہے۔ گنگوار نے کہا کہ ان کی حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کافی اقدامات کئے ہیں۔
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
ملک میں جاری معاشی کساد بازاری کے سبب گزشتہ کچھ مہینوں میں لاکھوں نوجوان اپنے روزگار سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ وہیں، مرکزی وزیر برائے محنت اور روزگار سنتوش گنگوار نے بیروزگار نوجوانوں کے زخمیوں پر ایک طرح سے نمک پاشی کی ہے۔
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
انہوں نے کہا، ’’ملک میں ملازمتوں کی کمی نہیں ہے، ہمارے شمالی ہندوستان میں اہل لوگوں کی کمی ہے۔ یہاں ملازمت کے لئے بھرتی کرنے والے افسران بتاتے ہیں کہ جس عہدے کے لئے لوگ چاہییں ان میں اہلیت ہی نہیں ہے!‘‘
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
مودی کے وزیر سنتوش گنگوار اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر میڈیا سے بات کر رہے تھے، اسی اثنا میں انہوں نے یہ بیان دیا۔ گنگوار نے یہیں بس نہیں کیا اور اپنی حکومت کی حصولیابیوں کو شمار کراتے ہوئے کہا کہ ملک میں مندی جیسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔ گنگوار نے کہا کہ ان کی حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعبہ کے بینکوں کا انضمام بھی ان اقدامات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں اپنے کام سے عوام میں حکومت کے تئیں یقین بحال کیا ہے۔
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب ملک میں معاشی کساد بازاری اپنے عروج پر ہے اور اس کی وجہ سے آٹو سیکٹر کی نامور کمپنیاں تخلیق کاری بند کرنے پر مجبور ہیں۔ اب تک لاکھوں نوجوانوں کی ملازمت ختم ہو چکی ہیں اور مودی کے وزیر نوجوانوں کو نا اہل قرار دے رہے ہیں۔
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز