صنعت و حرفت

عام بجٹ 2024: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیش کیا بجٹ، لوک سبھا کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی

<div class="paragraphs"><p>بجٹ 2024 / قومی آواز / وپن</p></div>

بجٹ 2024 / قومی آواز / وپن

 

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیش کیا بجٹ، لوک سبھا کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں عام بجٹ 2024 پیش کر دیا ہے۔ اپنی طویل بجٹ تقریر میں انہوں نے مختلف لوگوں کے لئے اہم اعلانات کئے۔ تقریر کے اختتام پر لوک سبھا کی کارروائی کل صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

بجٹ میں بہار اور آندھرا کے لیے خصوصی بندوبست

بہار میں سڑکوں کے منصوبوں کے لیے 26 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ بہار میں 21 ہزار کروڑ روپے کے پاور پلانٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہار کو مالی مدد ملے گی۔ آندھرا پردیش کو تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج ملے گا۔

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

نوجوانوں کے لیے 5 نئی اسکیموں کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا، ’’مجھے 5 سالوں میں 4.1 کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر اور دیگر مواقع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 5 اسکیموں اور اقدامات کے وزیر اعظم کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جس کا مرکزی خرچ 2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اس سال ہم نے تعلیم، روزگار اور ہنر کے لیے 1.48 لاکھ کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔‘‘

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی بجٹ تقریر کے اہم نکات

- ہندوستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور مہنگائی کنٹرول میں ہے۔

- یہ بجٹ غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پر مرکوز ہے۔

- روزگار بڑھانے پر حکومت کی توجہ، یہ حکومت کی اولین ترجیح۔

-حکومت روزگار کے لیے 3 بڑی اسکیموں پر کام کرے گی۔

- بجٹ میں نوجوانوں کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے کا انتظام۔

- طلباء کو 7.5 لاکھ روپے کا اسکل ماڈل قرض۔

- پہلی بار ملازمین کے لیے اضافی پی ایف

- ملازمتوں میں خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔

- زرعی شعبے کی ترقی اولین ترجیح۔

- قدرتی کاشتکاری کو بڑھانے پر زور، 32 فصلوں کے لیے 109 اقسام کا آغاز کریں گے۔

- اس سال زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے کی فراہمی۔

- مفت راشن کا نظام 5 سال تک جاری رہے گا۔

- بہار میں 3 ایکسپریس وے کا اعلان، جس کے لئے 26 ہزار کروڑ روپے کی فراہمی۔

- آندھرا پردیش کو اضافی مالی امداد دینے کا اعلان۔

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

نرملا سیتا رمن پیش کر رہیں بجٹ تقریر

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بجٹ پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’مودی حکومت مسلسل تیسری بار اقتدار میں آئی ہے۔ ہندوستان میں مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ یہ بجٹ غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پر مرکوز ہے۔‘‘

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پارلیمنٹ پہنچیں، کچھ دیر میں پیش کریں گی بجٹ

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔ اس سے پہلے وہ راشٹرپتی بھون پہنچی تھیں، جہاں صدر دروپدی مرمو نے ان کا منہ میٹھا کرایا۔ اس کے بعد نرملا سیتارمن وزیر مملکت برائے خزانہ کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئیں۔ راشٹرپتی بھون سے پہلے نرملا سیتا رمن وزارت خزانہ بھی پہنچی تھیں۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ 11 بجے بجٹ پیش کریں گے۔

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

صدر دروپدی مرمو نے سیتارمن کو بجٹ پیش کرنے کی منظوری دی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی ٹیم کے ساتھ راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں بجٹ کی ایک کاپی سونپی۔ وزیر خزانہ نے صدر جمہوریہ سے بجٹ پیش کرنے کی منظوری بھی لی۔ اس دوران صدر مرمو نے نرملا سیتا رمن کو دہی اور چینی کھلائی۔

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

راشٹرپتی بھون پہنچیں سیتارمن

وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن اپنے ٹیبلٹ میں بجٹ لے کر وزارت خزانہ سے راشٹرپتی بھون پہنچ گئی ہیں۔ اس سے قبل وہ دہلی میں اپنی رہائش گاہ سے وزارت خزانہ کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ سیتارمن راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو کو بجٹ کی ایک کاپی پیش کریں گی۔

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

نرملا سیتارمن وزارت خزانہ پہنچ گئیں

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن وزارت خزانہ پہنچ گئی ہیں۔ وہ کچھ دیر میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گی اور وہ بجٹ کی کاپی صدر کو پیش کریں گی۔

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

بجٹ میں ایم ایس پی کی قانونی ضمانت کا اعلان کیا جائے: کانگریس

کانگریس نے مرکزی بجٹ پیش کرنے سے ایک دن پہلے کہا کہ سوامیناتھن کمیشن کی سفارشات کے مطابق اس بجٹ میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ کسانوں کے قرض کی معافی کی ضرورت کا جائزہ لینے، مقدار کا اندازہ لگانے اور کسانوں کے قرض کی معافی کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ایک مستقل کمیشن قائم کرے۔ رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’مرکزی حکومت کی تمام ناکامیوں میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی نااہلی اور بدنیتی پر مبنی رویہ سب سے زیادہ نقصان دہ ہے۔‘‘

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

مودی کی تیسری مدت کار کا پہلا بجٹ پیش کرنے کی تیاری

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں عام بجٹ پر 20 گھنٹے بحث ہونے کا امکان ہے۔ وہیں، ایوان زیریں میں ریلوے، تعلیم، صحت، مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور فوڈ پروسیسنگ کی وزارتوں پر الگ الگ بحث متوقع ہے۔ لوک سبھا کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) نے پیر کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں مختلف وزارتوں سے متعلق مسائل پر بحث کرنے کا فیصلہ کیا۔

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jul 2024, 9:02 AM IST