صنعت و حرفت

مسافر کاروں کی فروخت میں 9۔10 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگا : ایكرا

لوگوں کی خریداریکی قوت میں اضافے سے اس سال کے دوران گھریلو مسافر کاروں کی فروخت میں 9سے 10 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے

مسافر کار
مسافر کار 

لوگوں کی خریداریکی قوت میں اضافے سے اس سال کے دوران گھریلو مسافر کاروں کی فروخت میں 9سے 10 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی ایكرا کی جاری یکی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے پانچ مالی سالوں کے دوران مسافر کاروں کی فروخت میں سال در سال نو سے گیارہ فیصد کے اضافہ کا امکان ہے۔ ایكرا گروپ کے نائب صدر (کارپوریٹ سیکٹر ریٹنگ) سبرت رائے نے کہا، ’’لوگوں کے پاس خرچ کرنے کے قابل آمدنی بڑھنے سے صنعت کے لئے طویل مدت کے امکانات سازگار بنے ہوئے ہیں ۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وسیع اقتصادی انڈیکس مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے نقطہ نظر سے سازگار ہیں اور اچھے مانسون کی وجہ سے دیہی معیشت کو فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ مصنوعات اور خدمت ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی، سستے سود کی شرح اور ایندھن کی کم قیمتوں سے بھی صنعتی دنیا کو فروغ ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined