حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں آنے والے دنوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ اس کی درآمد میں کمی واقع ہونے والی ہے۔ ٹماٹر عموماً مہاراشٹر سے تلنگانہ کے دارالحکومت لایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی یہ تلنگانہ کے عادل آباد، نظام آباد، میڑچل، چیوڑلہ، ابراہیم پٹنم، مہیشورم میں اگایا جاتا ہے تاہم گزشتہ 15 دنوں سے پڑوسی ریاست سے اس کی درآمد میں کمی درج کی گئی ہے۔ حیدر آباد کے عوام تقریباً 21 قسم کی سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جن میں سے 16 درآمد والی ہوتی ہیں۔ اوسطاً ریاست تلنگانہ کے لئے تین لاکھ میٹرک ٹن سبزی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موجودہ طور پر دولاکھ ٹن ہی سبزی دستیاب ہے۔
Published: undefined
سالانہ ریاست کے لئے 46 لاکھ میٹرک ٹن سبزی کی ضرورت ہے تاہم صرف 30 لاکھ میٹرک ٹن سبزی کی ہی پیداوار ہوتی ہے اور بقیہ سبزی دیگر ریاستوں سے منگوائی جاتی ہے۔ زرعی مزدوروں کی کمی کی وجہ سے حکومت کی جانب سے سبسیڈی نہیں دی جاتی۔ قبل ازیں تین لاکھ ایکڑ اراضی پر سبزیوں کی کاشت کی جاتی تھی تاہم اب صرف 1.45 لاکھ ایکڑ پر ہی اس کی کاشت کی جا رہی ہے۔ پیداوار میں کمی کے نتیجہ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز