ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کی رفتار تیز ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ حالات خراب ہونے سے پہلے ہی مرکزی اور ریاستی حکومتیں احتیاطی اقدامات کر رہی ہیں۔ 22 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا معاملے پر اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی کی تھی۔ اب مرکزی وزارت صحت نے کورونا کو لے کر سبھی ریاستوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ریاستیں ’فائیو فولڈ اسٹریٹجی‘ اختیار کریں، یعنی ’ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ، ویکسنیشن اور کووڈ رویہ‘ کو لازمی بنائیں۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت نے اس تعلق سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم کووڈ-19 کی تیاریوں کو دیکھنے کے لیے مزید ایک ماک ڈرل کریں گے۔ سبھی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں میں جلد ہی ماک ڈرل کی جائے گی۔‘‘ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ٹیکوں کی مجموعی طور پر 220.65 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اسپتال میں بھرتی ہونے میں اضافہ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، لیکن احتیاطاً خوراک بڑھائی جانی چاہیے۔
Published: undefined
نوٹیفکیشن میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ سبھی سنگین سانس کی بیماری کے معاملوں کی پریکٹیکل روم نگرانی اور ٹیسٹنگ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزارت نے ریاستوں سے طبی سہولیات میں انفلوئنزا اور کووڈ-19 کے لیے ضروری دواؤں و رسد کی دستیابی یقینی کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ علاوہ ازیں ریاستوں کو اسپتالوں میں مناسب مقررہ بستر اور طبی اہلکاروں کی دستیابی یقینی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز