نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2014 سے 2022 کے درمیان مزدوروں کی حقیقی اجرت میں ایک فیصد سے بھی کم کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مودی کے دوست اڈانی کی املاک گزشتہ 5 سالوں کے دوران 1440 فیصد بڑھ گئی!
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا ’’سال 15-2014 سے سال 2021-22 کے درمیان کھیتوں میں مزدوروی کی حقیقی اجرت میں 0.9 فیصد، تعمیری مزدوروں کی اجرت میں 0.2 فیصد اور غیر زرعی مزدو کی اجارت میں 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
جے رام رمیش نے مزید کہا ’’لیکن گزشتہ 5 سالوں میں اڈانی کی املاک میں 1440 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ متر کا ساتھ، متر کا وکاس۔ خیال رہے کہ کانگریس مودی حکومت پر الزامات عائد کرتی رہتی ہے کہ یہ حکومت اپنے صنعت کار دوستوں کے لیے کام کرتی ہے اور اڈانی کو عوامی مفاد کو نظر انداز کرتے ہوئے کئی طریقوں سے فائدہ پہنچایا گیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز