ہفتے کا آخری کاروباری دن شیئر بازار کے لیے راحت بخش رہا۔ آئی ٹی کے شیئرز میں زبردست بکوالی کے باوجود شیئر بازار تیزی کے ساتھ بند ہوا ہے، جس میں بینکنگ، آٹو اور فارما اسٹاکس کا بڑا حصہ رہا ہے۔ مڈ کیپ اور سمال کیپ اسٹاکس میں خریداری دیکھنے میں آئی ہے ۔ آج کے کاروبار کے اختتام پر بی ایس ای سینسیکس 190 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 72،832 پوائنٹس پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 84 پوائنٹس کی اچھال کے ساتھ 22،097 پوائنٹس پر بند ہوا۔
Published: undefined
آج کے ٹریڈ میں بازار میں تیزی کی وجہ سے سرمایہ کاری میں بھی تیزی آئی ہے۔ بی ایس ای پر درج اسٹاک کی مارکیٹ ویلیو 382.13 لاکھ کروڑ روپے تھی جو گزشتہ سیشن میں 380 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ آج کے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کے بازار سرمایہ میں 2.13 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بی ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق آج 3906 حصص کا کاروبار ہوا جس میں 2431 حصص اضافے کے ساتھ بند ہوئے جبکہ 1375 اسٹاک نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ 100 شیئرز کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
Published: undefined
آج کے کاروبار میں بینکنگ، آٹو، فارما، ایف ایم سی جی، میٹلز، رئیل اسٹیٹ، میڈیا، انرجی، انفرا، کنزیومر ڈیوریبل، ہیلتھ کیئر اور آئل اینڈ گیس کے اسٹاک مضبوط اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ لیکن آئی ٹی اسٹاکس میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ نفٹی کا آئی ٹی انڈیکس 838 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ نفٹی کے 50 شیئروں میں سے 37 تیزی کے ساتھ اور 13 نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 21 تیزی اور 9 نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔
Published: undefined
آج کے کاروبار میں ماروتی سوزوکی 3.55 فیصد کے اضافے کے ساتھ، سن فارما 2.77 فیصد کے اضافے کے ساتھ، ٹائٹن 2.21 فیصد کے اضافے کے ساتھ، آئی ٹی سی 171 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ جبکہ انفوسس 2.98 فیصد، ویپرو 2.73 فیصد، ایچ سی ایل ٹیک 2.46 فیصد گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز