جمعرات کی صبح ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ بڑی تیزی کے ساتھ کھلی اور سب کو یہ امید تھی کہ بازار میں ٹھہراؤ آ گیا ہے، لیکن دن کی تجارت کے دوران اور یوروپی بازاروں میں گراوٹ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی بازاروں میں منافع وصولی لوٹ آئی۔ اس کے بعد مارکیٹ سرخ نشان میں کاروبار کرنے لگی۔ آج کاروبار کے اختتام پر ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 183 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 56,415 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 15 پوائنٹس گر کر 16,853 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ لگاتار ساتواں دن ہے جب بازار گراوٹ کے بعد بند ہوا ہے۔
Published: undefined
آج مارکیٹ میں ستمبر کی ماہانہ ایکسپائری تھی۔ آج کے کاروبار میں فارما، ایف ایم سی جی، میٹلز، میڈیا میں اضافہ ہوا جبکہ آٹو، آئی ٹی، اینرجی، آئل اینڈ گیس سیکٹرز کے حصص گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ مڈ کیپ اور سمال کیپ اسٹاکس میں بھی آج مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ نفٹی انڈیکس کے 50 حصص میں سے 25 حصص سرخ نشان میں اور 25 حصص سبز نشان پر بند ہوئے۔ سینسیکس کے 30 حصص میں سے 12 حصص سبز رنگ میں بند ہوئے، جبکہ 18 حصص گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
Published: undefined
اگر ہم ان اسٹاکس کو دیکھیں جو آج اوپر تھے تو آئی ٹی سی 2.51 فیصد، ڈاکٹر ریڈی 2.16 فیصد، ٹاٹا اسٹیل 1.68 فیصد، سن فارما 1.38 فیصد، نیسلے 1.17 فیصد، مہندرا 1.13 فیصد، بھارتی ایئرٹیل 0.80 فیصد، این ٹی پی سی 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔
Published: undefined
جو اسٹاک گرے ہیں ان میں ایشین پینٹس 4.99 فیصد، ٹیک مہندرا 1.86 فیصد، ٹائٹن کمپنی 1.53 فیصد، کوٹک مہندرا 1.49 فیصد، بجاج فائنانس 1.53 فیصد، ٹی سی ایس 1.20 فیصد، وپرو 1.14 فیصد، ماروتی سوزوکی 1.05 فیصد کم پر بند ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined