نئی دہلی: ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور رواں سال جولائی میں 68.8 لاکھ نئے صارفین کے جڑنے سے ٹیلی فون صارفین کی تعداد 120.94 کروڑ یعنی تقریباً 121 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 60 لاکھ سے بڑھ کر 118.68 کروڑ پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
اس مہینے میں نئے صارفین کو جوڑنے کے معاملے میں ریلائنس جیو سرفہرست ہے، وہیں بھارتی ایئرٹیل دوسرے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد ووڈا فون آئیڈیا لمیٹڈ، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ کے صارفین کی تعداد میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹی آر اے آئی ) کی جانب سے آج یہاں جاری کردہ جولائی مہینے کےصارفین کےاعداد و شمار کے مطابق اس ماہ میں موبائل فون صارفین کی تعداد 60 لاکھ بڑھ کر 118.68 کروڑ ہو گئی ہے۔ اس مہینے میں لینڈ لائن فون رکھنے والوں کی تعداد بھی 8.80 لاکھ بڑھ کر 2.26 کروڑ پر پہنچ گئی۔ اس طرح ٹیلی فون صارفین کی تعداد 68.80 لاکھ بڑھ کر 120.94 کروڑ تک پہنچ گئی۔
Published: undefined
ٹی آراے آئی کے مطابق اس مہینے میں ریلائنس جیو 6518786 نئے صارفین کو جوڑ کر سرفہرست رہی جبکہ ائیرٹیل نے 1942993 نئے صارفین جوڑے۔ ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ کے سب سے زیادہ 1430245 صارفین کم ہو گئے۔ اسی طرح بی ایس این ایل کے بھی 1017669 صارفین کم ہو گئے۔ ایم ٹی این ایل کے 5874 صارفین کم ہو گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز