نئی دہلی: کورونا کی وبا کے پیش نظر مرکزی حکومت نے لوگوں کو ضروری اشیا کی سپلائی کرنے کےلئے قومی سطح پر انڈین ای کامرس پورٹل جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میں بڑے شہروں کے علاوہ دوسرے اور تیسرے زمرے کے شہروں کے خوردہ کاروباریوں اور مینوفیکچررز کوبھی جوڑا جائے گا۔
Published: 24 Apr 2020, 9:40 PM IST
محکمہ تجارت کے ذرائع کے مطابق عوام کو ضروری اشیا اور خدمات کی فراہمی کرنے کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے صنعت اور اندرونی کاروبار کی سپلائی چین میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں اوراسٹارٹ اپ کی کوششوں کو کوآرڈینیٹ کرتے ہوئے ایک قومی ای کامرس پورٹل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: 24 Apr 2020, 9:40 PM IST
اس پورٹل کی مدد سے مقامی کرانہ اسٹور آن لائن آرڈر لےکر ضروری اشیا گاہکوں کو گھ ربیٹھے ہی دستیاب کرائیں گے اور ملک کی سپلائی چین کو اور مضبوط بنائیں گے۔ اس میں مینوفیکچرر،ڈسٹریبیوٹر،ہول سیلر،خوردہ فروش اور صارفین کی وسیع چین شامل ہوگی۔
Published: 24 Apr 2020, 9:40 PM IST
حالیہ بحران کے وقت میں خصوصی طورپر دوسری اور تیسرے زمرے کے شہروں میں آبادی اپنی روزانہ کی ضرورت کےلئے ان کرانہ اسٹوروں پر زیادہ منحصر ہے، یہ سپلائی کے اس اہم مسئلے پر متعدد چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں،اس حالت سےابرنے کےلئے قومی ای کامرس پورٹل معاون ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا نے اپنے پورٹل پر مناسب ٹیکنولوجی والے اسٹارٹ اپس اور خواہش مند صنعت کاروں سے درخواستیں مدعو کی ہیں۔
Published: 24 Apr 2020, 9:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Apr 2020, 9:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز