حکومت نے نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹڈ (این سی ای ایل) کے ذریعے متحدہ عرب امارات کو اضافی 10,000 ٹن پیاز برآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا ہے جب عید کا تہوار قریب آ رہا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کی طرف سے منگل (2 اپریل) کو دیر رات جاری گیا یہ حکم 14,400 ٹن پیاز کے علاوہ ہوگا جنہیں پہلے یکم مارچ کو متحدہ عرب امارات کو برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ برآمدگی این سی ای ایل کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس نے ہر سہ ماہی کے لیے 3,600 میٹرک ٹن کی مقدار کی حد مقرر کر رکھی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پیاز کی بڑھتی گھریلو قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 8 دسمبر 2023 کو پیاز کی ترسیل پر پابندی کے اعلان کے بعد دوست ممالک سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے اب تک 79,150 ٹن پیاز برآمد کرنے کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔ خشک سالی کی وجہ سے حکومت کو مالی سال 2023-24 کے دوران پیاز کی برآمدات کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پڑی۔ ان اقدامات میں 19 اگست 2023 سے پیاز کی برآمدات پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کرنا، 29 اکتوبر 2023 سے 800 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کی کم از کم برآمدی قیمت (ایم ای پی) عائد کرنا اور سستی قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے 8 دسمبر 2023 سے برآمدات پر پابندی لگا کر گھریلو صارفین کو اس میں سستی قیمت پر پیاز کی دستیابی کو یقینی بنانا شامل ہے۔
Published: undefined
پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ مرکزی حکومت اپنے بفر اسٹاک سے اہم سبزیوں کو جاری کر رہی ہے۔ اس نے 26 مارچ کو این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ ربیع 2024 کی رواں فصل کے دوران ملک کی بفر کی ضرورت کے لیے کسانوں سے براہ راست 5 لاکھ ٹن پیاز خریدے۔ واضح رہے کہ ربیع پیاز کی فصل ملک میں پیاز کی دستیابی کے لیے اہم ہے، کیونکہ یہ ملک کی سالانہ پیداوار میں 72-75 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔ ربیع کی پیاز سال بھر پیاز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری ہے، کیونکہ اس میں خریف کے پیاز سے بہتر شیلف لائف ہوتا ہے اور اسے نومبر-دسمبر تک سپلائی کے لیے ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined