ممبئی: بین الاقوامی مارکیٹ کی مضبوطی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر خریداری کی بدولت گزشتہ ہفتے تقریباً ڈھائی فیصد کی اچھال پر رہے مقامی اسٹاک مارکیٹ کی چال اگلے ہفتے ڈالر، خام تیل کے رجحان اور کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج سے طے ہوگی۔ گزشتہ ہفتے بی ایس ای کا تیس حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 1387.18 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر ہفتے کے آخر میں 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 59307.15 پوائنٹس پر رہا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 390.6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17576.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
Published: undefined
زیر جائزہ ہفتہ میں بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کی رفتار سست تھی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 95.29 پوائنٹس بڑھ کر ہفتے کے آخر میں 24805.15 پوائنٹس اور اسمال کیپ 43.97 پوائنٹس مضبوط ہوکر 28566.82 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ انویسٹمنٹ ایڈوائزری فرم سواستیکا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ سنتوش مینا کے مطابق تین ہفتوں کی مضبوطی کے بعد گزشتہ ہفتے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ ڈالر کے مقابلے روپے کے 83 روپے فی ڈالر تک گرنے وہیں امریکی بانڈ ریٹرن ریکارڈ بلندی پر پہنچنے جیسے منفی حالات کے باوجود بازار لچیلا رہا۔ اگلے ہفتے تہوار کے موسم کے پیش نظر مارکیٹ میں خریداری جاری رہنے کی توقع ہے۔
Published: undefined
اگلے ہفتے عالمی منڈیوں کی سمت، ڈالر انڈیکس، امریکی بانڈ ییلڈ اور خام تیل کی قیمتوں پرمارکیٹ کی نظر رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو محاذ پر اگلے ہفتے اکتوبر کے ماہانہ فیوچر ڈیل سیٹلمنٹ سے کچھ عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے لیکن کمپنیوں کے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے نتائج سے مارکیٹ کو سہارا ملے گا۔ عالمی منڈی کے مثبت اشارے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر توانائی، مالیاتی خدمات، یوٹیلٹیز، بینکنگ اور پاور سمیت تیرہ گروپوں میں ہوئی خریداری سے شیئربازار میں پیر کو مسلسل دوسرے روز بھی تیزی جاری رہی۔ سینسیکس 491.01 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 58410.98 پوائنٹس اور نفٹی 126.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17311.80 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
Published: undefined
برطانوی حکومت کے ٹیکس کٹ پلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں آئی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت منگل کو سینسیکس 549.62 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر ایک ماہ کی بلند تری سطح 58960.60 پوائنٹس اور نفٹی 175.15 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17486.95 پوائنٹس پر رہا۔ عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس، ایچ ڈی ایف سی اور آئی ٹی سی سمیت دس بڑی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت بدھ کو سینسیکس 146.59 پوائنٹس مضبوط ہو کر تقریباً ایک ماہ کی بلند ترین سطح 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 59107.19 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نفٹی 25.30 پوائنٹس بڑھ کر 17512.25 پر تھا۔
Published: undefined
وہیں عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر انرجی، ایف ایم سی جی، آئی ٹی، یوٹیلٹیز، آئل اینڈ گیس، پاور اینڈ ٹیک سمیت 12 گروپس میں خریداری کی بدولت جمعرات کو شیئرمارکیٹ میں مسلسل پانچویں دن بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ سینسیکس 95.71 پوائنٹس بڑھ کر 59202.90 پوائنٹس اور نفٹی 51.70 پوائنٹس چڑھ کر 17563.95 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر نجی شعبے کے ایکسس بینک میں تقریباً نو فیصد اضافے کے باعث جمعہ کو مسلسل چھٹے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ سینسیکس 104.25 پوائنٹس مضبوط ہوکر 59307.15 پوائنٹس اور نفٹی 12.35 پوائنٹس بڑھ کر 17576.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز