ممبئی: ملک میں جولائی ماہ میں افراط زر میں کمی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ تیزی میں رہے اسٹاک مارکیٹ کی چال اگلے ہفتے غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) کے رخ سے طے ہوگی۔ گزشتہ ہفتہ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس ہفتے کے آخر میں 183.37 پوائنٹس بڑھ کر 59646.15 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 60.3 پوائنٹس بڑھ کر 17758.45 پوائنٹس پر رہا۔
Published: undefined
بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید و فروخت ہوئی۔ مڈ کیپ 200.52 پوائنٹس بڑھ کر 24965.57 پوائنٹس اور اسمال کیپ 269.47 پوائنٹس بڑھ کر 28175.38 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
Published: undefined
تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے آخری روز جمعہ کو ایف آئی آئی نے اونچی قیمتوں پر منافع وصولی کی جس سے اسٹاک مارکیٹ کی مسلسل تیزی رک گئی۔ ایسے میں اگلے ہفتے بھی مارکیٹ پر منافع وصولی کا دباؤ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے محتاط رہنا بہتر ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز