نئی دہلی: رواں سال مہنگائی بھتہ کا انتظار کر رہے سرکاری ملازمین کو امید تھی کہ حکومت ہولی سے پہلے اس کا اعلان کر دے گی لیکن ابھی تک ایسا نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ڈی اے کا مسئلہ سامنے آنے کی توقع تھی لیکن ایسا بھی نہیں ہوا اور اس بارے میں کوئی سرکاری اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، حکومت نے واضح کیا ہے کہ مرکزی ملازمین کو 18 ماہ کا وہ مہنگائی الاؤنس یا ڈی اے نہیں دیا جائے گا، جو کورونا وبا کے دوران روک دیا گیا تھا۔ حکومت نے یہ اطلاع لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران دی۔ حکومت نے مزید بتایا ہے کہ اس سے 34402.32 کروڑ روپے کی بچت ہوئی، جس کا استعمال وبا پر قابو پانے کے لیے کیا گیا تھا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کورونا کی مدت کے دوران مرکزی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی تین قسطیں (جنوری 2020، جولائی 2020 اور جنوری 2021) نہیں دی گئی تھیں۔ حکومت نے واضح کیا کہ فی الحال بجٹ کا خسارہ ’ایف آر بی ایم ایکٹ‘ کی دفعات کے مقابلے دو گنا ہے، اس لیے ڈی اے دینے کی تجویز نہیں ہے۔
Published: undefined
حکومت کے اس جواب سے کروڑوں سرکاری ملازمین کو جھٹکا لگا ہے اور ان کے بقایا جات ملنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بدھ کو ہونے والی مودی کابینہ کی میٹنگ میں ڈی اے کا معاملہ سامنے آتا ہے یا اسے مزید ملتوی کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined