نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور 6 اپریل کو ختم ہوگا، مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اطلاع دی۔ اس بار بجٹ اجلاس کے دوران 66 دنوں میں کل 27 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں 14 فروری سے 12 مارچ تک وقفہ ہوگا اور اس کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2023 کو پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 13 فروری تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد دوسرا حصہ 13 مارچ سے شروع ہوگا۔ اجلاس کا آغاز صدر دروپدی مرمو کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہوگا۔
Published: undefined
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ امرت کال مہوتسو کے درمیان منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران صدر کے خطبہ، عام بجٹ اور دیگر موضوعات پر مثبت اور بامعنی بحث ہوگی۔ جوشی نے کہا کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران 14 فروری سے 12 مارچ تک وقفہ ہوگا، اس دران مختلف سرکاری محکموں کی فنڈ کی طلب اور رپورٹ تیار کرنے کے لئے کافی وقت حاصل ہو سکے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس بار بھی عوام کو بجٹ سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ جہاں ملازمت پیشہ افراد انکم ٹیکس چھوٹ کی حد میں کٹوتی کی توقع کر رہے ہیں وہیں کاروباری طبقے کے اپنے مطالبات ہیں۔ کاروباری طبقہ کئی مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کرنے کی امید کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined