صنعت و حرفت

مودی حکومت کے بجٹ سے الجھن میں شیئر بازار، اُچھال کے بعد پھسل کر گراوٹ کے ساتھ بند ہوا نفٹی

بجٹ تقریر ختم ہونے پر شیئر بازار کا سنسیکس 1000 پوائنٹ سے زیادہ چڑھ گیا، لیکن کچھ ہی دیر میں سنسیکس اور نفٹی دونوں ٹوٹنے لگے، حالانکہ کاروبار ختم ہونے پر سنسیکس 158 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ بند ہوا۔

شیئر مارکیٹ، تصویر آئی اے این ایس
شیئر مارکیٹ، تصویر آئی اے این ایس 

آج پارلیمنٹ میں بجٹ 2023 کے پیش ہونے سے پہلے شیئر بازار میں رونق دیکھنے کو ملی، اور پھر جیسے ہی پارلیمنٹ میں وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بجٹ پیش کیا تو شیئر بازار کے دونوں انڈیکس سنسیکس اور نفٹی میں زبردست اُچھال آنے لگا۔ بجٹ تقریر ختم ہونے پر شیئر بازار کا سنسیکس انڈیکس دوپہر 12.36 بجے تک 1000 پوائنٹ سے زیادہ چڑھ گیا۔ لیکن یہ تیزی کچھ دیر ہی دکھائی دی اور گھنٹے بھر کے اندر سنسیکس بری طرح ٹوٹ گیا اور نفٹی بھی لال نشان پر پہنچ گیا۔ آج کا کاروبار ختم ہونے پر سنسیکس صرف 158 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 59708 پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 45 پوائنٹ گر کر 17616 پر بند ہوا۔

Published: undefined

اس سے قبل آج بجٹ تقریر میں وزیر مالیات نے جیسے ہی ٹیکس سلیب میں تبدیلی اور چھوٹ کا اعلان کیا، شیئر مارکیٹ میں دونوں انڈیکس سنسیکس اور نفٹی میں اُچھال دیکھنے کو ملا۔ بجٹ اعلانات کے بعد بی ایس ای کا سنسیکس 1033.14 پوائنٹ یعنی 1.73 فیصد کی تیزی کے ساتھ 60583.04 پر، اور این ایس ای کا نفٹی 262.55 پوائنٹ یعنی 1.49 فیصد کی اُچھال کے ساتھ 17924.70 پر ٹریڈ کرنے لگا تھا۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد دوپہر ڈھائی بجے تک سنسیکس میں تیزی 149 پوائنٹ کی رہ گئی اور یہ 60 ہزار کے نیچے 59699.08 پر کاروبار کرتا نظر آیا۔

Published: undefined

سنسیکس کی طرح ہی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں بھی بجٹ کے بعد زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ بجٹ تقریر کے بعد جو نفٹی 260 پوائنٹ سے اوپر کاروبار کر رہا تھا، وہ ڈیڑھ گھنٹے کے اندر ہی گر کر لال نشان پر پہنچ گیا۔ ڈھائی بجے کے آس پاس نفٹی 24 پوائنٹ پھسل کر 17638.30 کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined