صنعت و حرفت

شیئر بازار: عرش سے فرش تک! ایک مہینے میں ڈوبے 40 لاکھ کروڑ، ریٹیل سرمایہ کاروں کو سب سے زیادہ نقصان

شیئر بازار میں فروختگی سے سرمایہ کاروں کو شدید نقصان ہوا۔ ڈیفنس انڈیکس چوٹی سے 26 فیصد نیچے آ چکا، جبکہ بی ایس ای کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4.77 لاکھ کروڑ سے کم ہو کر 4.37 لاکھ کروڑ روپے پر پہنچ گئی

<div class="paragraphs"><p>شیئر بازار (فائل)</p></div>

شیئر بازار (فائل)

 

 شیئر بازار میں پیسہ لگانے والوں کی پریشانیاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ بازار میں مسلسل گراوٹ سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کل تک بازار کی تیزی دیکھ کر باغ باغ ہونے والے اب آہنیں بھرنے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ ایک مہینے میں بازار میں فروختگی (selling) کا دور جاری ہے۔ اس دوران کئی چنندہ مڈ کیپ-اسمال کیپ شیئر 50 فیصد تک ٹوٹے ہیں۔ وہیں سرمایہ کاروں کو خوش کرنے والا سیکٹر ڈیفنس انڈیکس چوٹی سے 26 فیصد ٹوٹ چکا ہے۔ نفٹی مڈکیپ 100 میں صرف 15 شیئر کی اب پازیٹیو ریٹرن دے رہے ہیں۔ بازار میں فروختگی کا طوفان ہے اور ایک مہینہ کے اندر 40 لاکھ کروڑ روپے ڈوب چکے ہیں۔ 27 ستمبر سے 25 اکتوبر تک بی ایس ای کی مارکیٹ کیپ 4.77 لاکھ کروڑ روپے سے کم ہو کر 4.37 لاکھ کروڑ روپے پر آ گئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ ایک مہینے میں انڈیکس کی بات کریں تو سینسیکس آل ٹائم ہائی سے قریب 6500 پوائنٹس اور نفٹی قریب 2100 پوائنٹس نیچے چلا گیا ہے۔ نفٹی 8 فیصد سے زیادہ گر چکا ہے جبکہ سینسیکس بھی 8 فیصد پھسلا ہے۔ آٹو سیکٹر میں 14 فیصد اور گڈس میں 13.5 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گزشتہ ایک مہینہ میں کتنا نقصان ہوا ہے اس کا اعداد و شمار جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ اس 'سیلنگ سائیکلون' میں اب تک 40 لاکھ کروڑ روپے تک خاکستر ہونے کا امکان ہے۔

نقصان کو اس طرح بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں جی ایس ٹی کلیکشن کُل 20.18 لاکھ کروڑ روپے رہا تھا۔ جبکہ گزشتہ ایک مہینہ میں سرمایہ کاروں کے 40 لاکھ کروڑ روپے بازار میں ڈوب چکے ہیں، ایسے میں پورے سال میں حکومت کی جتنی آمدنی ہوئی تھی، اس سے دوگنی رقم گزشتہ ایک مہینے کے اندر بازار میں نقصان ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

آخر بازار میں اتنی گراوٹ کیوں ہے؟ جانکاروں کی مانیں تو بڑی تیزی کے بعد منافع وصولی ہو رہی ہے، اس لیے ابھی سرمایہ کاری کرتے وقت بہت احتیاط برتنی ہوگی۔ غیر ملکی سرمایہ کار ہندوستانی بازار میں تیزی سے 'سیلنگ' کر رہے ہیں۔ وہ ہندوستان جیسے مارکیٹ سے پیسہ نکال کر چین میں لگا رہے ہیں۔ صرف اکتوبر مہینہ میں ہی غیر ملکی سرمایہ کار 1.08 لاکھ کروڑ روپے بازار سے نکال چکے ہیں۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق بازار سیلنگ زون میں ہے لیکن نفٹی کے لیے پہلا سپورٹ 24000 پوائنٹس پر ہے، اس کے بعد مضبوط سپورٹ 23800 پوائنٹس پر ہے جہاں سے بازار کا رخ بدل سکتا ہے۔ سب سے زیادہ ریٹیل سرمایہ کاروں میں ہنگامہ مچا ہے۔ گزشتہ ایک مہینہ کے اعداد و شمار یہ گواہی دے رہے ہیں کہ بازار بے حد بُرے دور سے گزر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined