نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 99.16 روپے فی لیٹر کی اب تک کی بلند ترین سطح برقرار پر رہی۔ جمعہ کو پٹرول 35 پیسے مہنگا ہوا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت مسلسل چوتھے دن 89.18 روپے فی لیٹر پر برقرار رہی۔
Published: undefined
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔
ملک کے دوسرے شہروں میں بھی آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہی۔ ممبئی میں پٹرول 105.24 روپے اور ڈیزل 96.72 روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں پٹرول 100.13 روپے اور ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ کولکاتا میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 99.04 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.03 روپے رہی۔
Published: undefined
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 99.16 ——— 89.18
ممبئی —— 105.24 ——— 96.72
چنئی —— 100.13 -——— 93.72
کولکاتا —— 99.04 ——— 92.03
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز