نئی دہلی:فضائی خدمات فراہم کرنے والی کفایتی کمپنی اسپائس جیٹ نے مسافروں کی مانگ میں کمی اور کارگو مانگ میں اضافے میں تیزی کے پیش نظر اپنے تین کیو 400 طیاروں کو مال بردار طیاروں میں بدل دیا ہے۔ ایئرلائن نے چھوٹے شہروں کے ہوائی سفر کے لئے استعمال کیے جانے والے اپنے ٹربوپروپ انجن والے تین کیو 400 طیاروں کی سیٹیں ہٹاکر ان طیاروں میں مال برداری شروع کردی ہے۔
Published: undefined
اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے بتایا کہ فضائی مال نقل وحمل کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کے پیش نظر 78 سیٹ والے کیو 400 طیاروں کو مال بردار طیاروں میں بدلا گیا ہے۔ ایک طیارے میں 8.5 ٹن سامان ڈھلائی ہوسکتی ہے جو چھوٹے شہروں کے لئے بالکل مناسب ہے۔ ان کا استعمال پہاڑی اور شمال مشرقی ریاستوں کے لئے کیا جا سکے گا۔
Published: undefined
ایئرلائن کے بیڑے میں پہلے سے پانچ بوئنگ 737 مال بردار طیارے ہیں۔ اس کے پاس 32 کیو 400 مسافر طیارے تھے جن میں سے تین کو مال بردار میں تبدیلی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 82 بوئنگ 737 مسافر طیارے بھی اس کے بیڑے میں شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز