صنعت و حرفت

صرافہ بازار کے اصول میں نمایاں تبدیلی! سونے کے زیورات اگلے ماہ سے قابل فروخت نہیں ہوں گے، اگر...

یکم اپریل 2023 سے ہندوستان میں سونے کے زیورات خریدنے کے اصول میں نمایاں تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔ اس کا براہ راست اثر گاہکوں اور دکانداروں پر پڑے گا

<div class="paragraphs"><p>سونے کے زیورات / Getty Images</p></div>

سونے کے زیورات / Getty Images

 
SOPA Images

نئی دہلی: ہندوستان میں سونے کے زیوارت کی خرید و فروخت کے اصول میں تبدیلی واقع ہونے جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم مارچ 2023 سے ملک میں ہال مارک کے بغیر زیورات درست نہیں ہوں گے۔ صارفین کے امور کی وزارت کے مطابق 31 مارچ کے بعد ہال مارک یونیک آئیڈینٹی فکیشن (ایچ یو آئی ڈی) کے بغیر کوئی بھی زیور قابل فروخت نہیں ہوگا۔

Published: undefined

صارفین کی وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ 4 اور 6 ہندسوں کی ہال مارکنگ کی الجھن کے حوالے سے لیا گیا ہے۔ نئے اصول کے مطابق اب صرف 6 نمبروں کی الفا نیومیرک ہال مارکنگ درست ہوگی۔ اس کے بغیر سونے کے زیورات قابل فروخت نہیں ہوں گے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اب چار ہندسوں والے ہال مارکس کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ حکومت نے ملک میں جعلی زیورات کی فروخت کو روکنے کے لیے عرصہ پہلے کوششیں شروع کی تھیں اور ہال مارکنگ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

Published: undefined

ایچ یو آئی ڈی نمبر زیورات کی پاکیزگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ 6 ہندسوں کا ’حروف نمبری‘ کوڈ ہوتا ہے جس کے ذریعے صارفین سونے کے زیورات کے بارے میں تمام معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اس کوڈ کے ذریعے فراڈ کے معاملات میں کافی کمی آئی ہے۔ یہ نمبر ہر زیور پر لگایا جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں یکم اپریل سے دکاندار ہال مارک کے بغیر زیورات فروخت نہیں کر سکیں گے، جب کہ گاہک بغیر ہال مارک کے پرانے زیورات بھی فروخت کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستان بھر میں کل 1338 ہال مارکنگ سینٹرز ہیں، جو ملک کے 85 فیصد کا احاطہ کرتے ہیں اور باقی حصوں میں مزید مراکز کا قیام کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined