شیو سینا نے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گرتی معیشت کو لے کر سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جو بیان دیا ہے اس کی شیو سینا نے حمایت کی ہے۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘ میں گرتی معیشت پر سوال اٹھائے ہیں۔ اخبار میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ معروف ماہر معیشت ہیں اور ان کو اقتصادیات کی اچھی سمجھ ہے۔
Published: undefined
’سامنا‘ میں لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بے وجہ منہ نہیں کھولا ہے۔ مندی کے خطرناک حالات حکومت کو کیوں نظر نہیں آ رہے ہیں اور یہ بات حیران کرنے والی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مندی کے حالات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ پر تبصرہ کرتے ہوئے سامنا میں لکھا ہے کہ خاتون ہونا ایک الگ بات ہے، قومی معیشت کو پٹری پر لانا ایک الگ بات ہے اور دونوں میں بہت فرق ہے۔ ابھی تک نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پر سوال اٹھانے والوں کو بے وقوف کہا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جی ڈی پی کی پانچ فیصد شرح کو لے کر مودی حکومت کو گھیرا تھا۔ انہوں نے معیشت کی سست رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جون کی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی پانچ فیصد شرح ہونا یہ بتاتا ہے کہ ہندوستان لمبی اقتصادی مندی کی گرفت میں ہے۔ سابق وزیر عظم نے کہا تھا کہ ہندوستان میں زیادہ تیزی سے ترقی کرنے کی اہلیت ہے لیکن مودی حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے اقتصادی سستی کا دور آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اقتصادی ترقی کو رفتار دینے کے لئے حکومت کو تمام فریق سے تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔ بی جے پی کو شیو سینا کی یہ تنقید اچھی نہیں لگی ہے اور وہ اس پر بری طرح بھڑک گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز